National

جمعیۃعلماء ہند نے وقف ترمیمی قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن داخل کردی

جمعیۃعلماء ہند نے وقف ترمیمی قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن داخل کردی

نئی دہلی: جمعیۃعلماء ہند نے وقف ترمیمی قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں آج رٹ پٹیشن داخل کردی ہے۔ جس میں عدالت سے نوٹیفیکیشن جاری کرنے پر روک لگانے کی درخواست کی گئی ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے پاس کئے گئے وقف ترمیمی قانون2025جسے گذشتہ شب صدرجمہوریہ کی جانب سے رضا مندی بھی مل گئی یعنی کے قانون پر صدر جمہوریہ کی مہر لگ گئی اور اب یہ بہت جلد قانون کی شکل میں نافذ العمل ہوگا۔ صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا ارشدمدنی نے کہا ہے کہ ہم نے توبہت پہلے ہی یہ اعلان کردیاتھا کہ اگرخدانخواستہ یہ بل قانون بن جاتاہے توہم اس کو ملک کی سب سے بڑی عدالت میں چالینج کریں گے چنانچہ بل پر صدر جمہوریہ کے دستخط کئے جانے کے فورابعد جمعیۃعلماء ہند نے اس کے خلاف آج رٹ پٹیشن داخل کردی ہے۔ جمعیۃ علماء ہند نے وقف ترمیمی قانون 2025کے آ ئینی جواز کو سپریم کورٹ میں چالینج کردیا ہے، کیونکہ یہ قانون ملک کے اس آئین پر براہ راست حملہ ہے جوشہریوں کو نہ صرف یکساں حقوق فراہم کرتاہے بلکہ انہیں وہ مکمل مذہبی آزادی بھی دیتاہے یہ بل مسلمانوں کی مذہبی آزادی کو چھین لینے کی دستورکے خلاف ایک خطرناک سازش ہے۔ اسی لیے ہم نے وقف ترمیمی قانون 2025 کو سپریم کورٹ میں چالینج کردیا ہے اور جمعیۃ علماء ہند کی ریاستی اکائیاں بھی اس سلسلے میں اپنی اپنی ریاستوں کے ہائی کورٹ میں اس قانون کے آئینی جواز کو چالینج کریں گی۔ ہمیں یقین ہے کہ جس طرح عدالتوں نے کئی مقدمات میں انصاف دیا ہے اسی طرح اس اہم اور خلاف آئین قانون میں بھی ہمیں انصاف ملے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments