نئی دہلی، 7 اپریل:) سپریم کورٹ نے پیر کے روز اس درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا جس میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کو الیکٹرانک گنتی کے علاوہ ووٹر ویریفائیڈ پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پےٹی) سلپس کی 100 فیصد دستی گنتی کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار اور کے وی وشواناتھن کی بنچ نے کہا کہ اسی طرح کے مسائل کو اٹھاتے ہوئے ایک تفصیلی فیصلہ دیا گیا ہے اور اسے بار بار نہیں اٹھایا جا سکتا۔ عدالت نے اس موضوع پر دہلی ہائی کورٹ کے 12 اگست 2024 کے فیصلے کے خلاف ہنس راج جین کی درخواست کو خارج کر دیا۔ بنچ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر ہائی کورٹ کے فیصلے میں مداخلت کا خواہاں نہیں ہے۔ عرضی پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے بنچ نے کہا، "ہمیں (دہلی ہائی کورٹ کے) کے فیصلے میں مداخلت کرنے کے لیے کوئی اچھی بنیاد نہیں ملتی ۔ خصوصی اجازت کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔"
Source: uni news
مہنگائی کی مار، حکومت نے پٹرول ڈیزل کے ساتھ ساتھ ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں بھی کردیا اضافہ
روپیہ 32 پیسے گرا
سپریم کورٹ نے وی وی پی اے ٹی پرچیوں کی 100 فیصد گنتی کی عرضی خارج کر دی
ساورکر ہتک عزت کیس میں راہل گاندھی کی درخواست منظور
یونس نے ٹرمپ کو خط لکھا جس میں ٹیرف میں اضافے سے تین ماہ کی ریلیف مانگی گئی
اٹاوہ:کسانوں نے ٹماٹر کی فصل پر چلایا ٹرکٹر
کالج کی 20 سالہ طالبہ تقریر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
کشمیر اسمبلی میں وقف قانون پر زبردست ہنگامہ، این سی ارکان نے ایکٹ کی کاپی پھاڑ دی، ایوان کی کارروائی ملتوی
مہاراشٹر کی 72 مساجد کے خلاف بی جے پی کے سینئر لیڈر نے درج کرائی ایف آئی آر
جمعیۃعلماء ہند نے وقف ترمیمی قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن داخل کردی
اسٹاک مارکیٹ میں سونامی
سونے کی قیمت میں زبردست کمی کی باتیں، کیا 10 گرام سونا 56,000 روپے تک پہنچ جائے گا؟ وجہ جانیں
رام نومی : یوپی، مغربی بنگال، مہاراشٹر، ممبئی، ناگپور اور جھارکھنڈ میں سخت سیکیورٹی انتظامات
منی پور شہری تنظیم کا امن مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار