National

آئی پی ایل:پنجاب کے خلاف راجستھان کی 50 رنز سے جیت

آئی پی ایل:پنجاب کے خلاف راجستھان کی 50 رنز سے جیت

ملاں پور، 5 اپریل:یشسوی جیسوال (67) اور ریان پراگ (43 ناٹ آؤٹ) کی شاندار اننگز کے بعد ٹیم کی نظم و ضبط والی گیند بازی کی بدولت راجستھان رائلز نے پنجاب کنگز کے خلاف ہفتہ کے روز آئی پی ایل 18ویں میچ میں سنسنی خیز 50 رنز سے جیت درج کی۔ راجستھان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چار وکٹوں پر 205 رنز بنائے جس کے جواب میں پنجاب کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹ پر 155 رنز ہی بنا سکی۔ پنجاب کے لیے ان کے ہوم گراؤنڈ پر مہم کا یہ مایوس کن آغاز تھا۔ نہال وڈیرا (62) اور گلین میکسویل (30) کے علاوہ، دیگر بلے بازوں نے ناقص مظاہرہ کیا۔ مڈل آرڈر بلے باز وڈھیرا نے اپنی 41 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں پر مشتمل اننگز کے ساتھ پنجاب کی امیدوں کو بڑھایا، لیکن میکسویل کے علاوہ کوئی دوسرا بلے باز راجستھان کی باؤلنگ کے خلاف زیادہ دیر تک نہ رہ سکا۔ راجستھان کی جانب سے جوفرا آرچر (25 رنز کے عوض تین وکٹ) سب سے کامیاب گیند باز رہے جبکہ سندیپ شرما اور مہیش تھیکشنا نے کم رن پر دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ کمار کارتیکیا اور وینندو ہسرنگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل اپنے کپتان سنجو سیمسن کی قیادت میں راجستھان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ پہلے تین میچوں میں خاموش رہنے والے یشسوی جیسوال نے بھی آج شاندار بلے بازی کی جس کی وجہ سے راجستھان آئی پی ایل کے رواں سیزن کا بہترین اسکور بنانے میں کامیاب رہا۔ جیسوال نے 45 گیندوں میں تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments