National

تہور رانا کو ہندستان لانے کے پیچھے سیاسی مقاصد,  بہار اور مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیےلایا گیا ہے: راوت

تہور رانا کو ہندستان لانے کے پیچھے سیاسی مقاصد, بہار اور مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیےلایا گیا ہے: راوت

ممبئی، 11 اپریل :شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے جمعہ کو کہا کہ تہور رانا کو ہندستان لانے کے پیچھے ایک "سیاسی مقصد" ہے۔ مسٹر راوت نے یہاں اپنے بیان میں الزام لگایا کہ رانا کو بہار اور مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے ہندستان لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا کو بہار اور مغربی بنگال کے انتخابات سے پہلے پھانسی دی جائے گی اور اس معاملےکو پری پول مہم کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر رانا کو ہندستان لایا گیا ہے تو انتظامیہ اور تفتیشی ایجنسیوں کی تعریف کرنی چاہیے، بی جے پی اس کا کریڈٹ کیوں لے، رانا کو ہندوستان لانے کا عمل کانگریس کے دور میں شروع ہوا، اس لیے حکمران جماعت کو اس کا کریڈٹ نہیں لینا چاہیے‘۔ بی جے پی پر بالواسطہ تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "رانا سے پہلے ابو سالم کو بھی اسی طرح کے عمل کے ذریعے ہندوستان لایا گیا تھا۔ اگر بی جے پی رانا کا کریڈٹ لینا چاہتی ہے تو اسے پلوامہ حملے کا کریڈٹ بھی لینا چاہیے۔ بی جے پی کو پاکستان میں پھنسے کلبھوشن جادھو کو بھی واپس لانا چاہیے۔"

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments