National

وقف معاملے پر اب تک آٹھ مسلم لیڈران کا جے ڈی یو سے استعفیٰ، کئی رہنما قطار میں

وقف معاملے پر اب تک آٹھ مسلم لیڈران کا جے ڈی یو سے استعفیٰ، کئی رہنما قطار میں

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات سے کچھ مہینے پہلے ہی جے ڈی یو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ وقف معاملے پر نتیش کمار کے موقف کی وجہ سے اب تک نصف درجن سے زیادہ مسلم رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔ ابھی مزید کئی لیڈران قطار میں ہیں جو غور و خوض اور رائے مشورہ کر رہے ہیں۔ جے ڈی یو لیڈر بھلے ہی کہہ رہی ہو کہ اقلیتی طبقہ نتیش کمار کے ساتھ ہے لیکن جس طرح سے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے، وہ ایک بڑا سوال کھڑا کر رہا ہے۔ جے ڈی یو کے مسلم لیڈروں میں غصہ صاف نظر آرہا ہے۔ اسی بیچ غلام رسول بلیاوی نے بھی 10 اپریل کو میٹنگ بلائی ہے۔ وہ اس دن اعلان کریں گے کہ وہ جے ڈی یو میں رہیں گے یا نہیں۔ غلام رسول بلیاوی کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ جے ڈی یو چھوڑنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ وقف قانون پر جاری وبال کے بیچ جے ڈی یو اقلیتی سیل کے صدر اشرف انصاری نے نتیش کمار کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی سیل کے کسی بھی رکن نے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔ ہم نتیش کمار اور انصاف کے ساتھ ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔ جے ڈی یو سے استعفیٰ دینے والے مسلم رہنماؤں میں اقلیتی سیل کے رکن مرشد عالم، سابق ریاستی سکریٹری ایم راجو نیر، اقلیتی سیل کے ریاستی سکریٹری شاہنواز ملک، بیتیا ضلع کے نائب صدر ندیم اختر، اقلیتی سیل کے ریاستی جنرل سکریٹری سیان محمد تبریز صدیقی علی، بھوجپور سے پارٹی کے رکن محمد دلشان رائین، موتیہاری میں ڈھاکہ اسمبلی سیٹ سے خود کو سابق امیدوار بتانے والے محمد قاسم انصاری اور نوادہ ضلع جے ڈی یو کے سکریٹری محمد فیروز خان کا نام شامل ہے اور یہ فہرست مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments