پٹرول اور ڈیزل کے بعد اب ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں بھی 50 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ ہم آنے والے دنوں میں اس کا جائزہ لیں گے۔ آج ہی مرکزی حکومت نے بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے کا اضافہ کیا ہے۔آپ کو بتادیں کہ ایل پی جی گیس اور پٹرول-ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ ہو جائیں گی۔ حکومت کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 8 اپریل 2025 بروز منگل سے 50 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ یہ اضافہ تمام صارفین یعنی اجولا یوجنا اور غیر اجولا پر لاگو ہوگا۔ پردھان منتری اجولا یوجناکے تحت غریب خواتین کو مفت گیس کنکشن دیے جاتے ہیں تاکہ انہیں کھانا پکانے کا صاف ایندھن یعنی ایل پی جی مل سکے۔ اس اسکیم کا فائدہ دیہی علاقوں کی غریب خواتین کو دیا جاتا ہے۔ اب نئی قیمتوں کے مطابق اجولا یوجنا اور دیگر صارفین دونوں کو گیس سلنڈر کے لیے 50 روپے مزید ادا کرنے ہوں گے۔ مرکزی پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا جائے گا، اجولا یوجنا (پی ایم یو وائی) سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے گیس سلنڈر کی قیمت اب 500 روپے سے بڑھ کر 550 روپے ہو جائے گی، جب کہ دیگر صارفین کو اب 853 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہے بلکہ اس پر ہر دو یا تین ہفتے میں نظرثانی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پٹرول اور ڈیزل پر بڑھی ہوئی ایکسائز ڈیوٹی کا بوجھ عام لوگوں پر نہیں ڈالا جائے گا۔ یہ اضافہ تیل کمپنیوں کو گیس کی فروخت میں ہوئے 43,000 کروڑ روپے کے نقصان کی تلافی کے لیے کیا گیا ہے۔
Source: Social Media
مہنگائی کی مار، حکومت نے پٹرول ڈیزل کے ساتھ ساتھ ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں بھی کردیا اضافہ
روپیہ 32 پیسے گرا
سپریم کورٹ نے وی وی پی اے ٹی پرچیوں کی 100 فیصد گنتی کی عرضی خارج کر دی
ساورکر ہتک عزت کیس میں راہل گاندھی کی درخواست منظور
یونس نے ٹرمپ کو خط لکھا جس میں ٹیرف میں اضافے سے تین ماہ کی ریلیف مانگی گئی
اٹاوہ:کسانوں نے ٹماٹر کی فصل پر چلایا ٹرکٹر
کالج کی 20 سالہ طالبہ تقریر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
کشمیر اسمبلی میں وقف قانون پر زبردست ہنگامہ، این سی ارکان نے ایکٹ کی کاپی پھاڑ دی، ایوان کی کارروائی ملتوی
مہاراشٹر کی 72 مساجد کے خلاف بی جے پی کے سینئر لیڈر نے درج کرائی ایف آئی آر
جمعیۃعلماء ہند نے وقف ترمیمی قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن داخل کردی
اسٹاک مارکیٹ میں سونامی
سونے کی قیمت میں زبردست کمی کی باتیں، کیا 10 گرام سونا 56,000 روپے تک پہنچ جائے گا؟ وجہ جانیں
رام نومی : یوپی، مغربی بنگال، مہاراشٹر، ممبئی، ناگپور اور جھارکھنڈ میں سخت سیکیورٹی انتظامات
منی پور شہری تنظیم کا امن مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار