National

مہاراشٹر کی 72 مساجد کے خلاف بی جے پی کے سینئر لیڈر نے درج کرائی ایف آئی آر

مہاراشٹر کی 72 مساجد کے خلاف بی جے پی کے سینئر لیڈر نے درج کرائی ایف آئی آر

حال ہی میں مہاراشٹر کے سی ایم دیویندر فڑنویس نے کہا تھا کہ لاؤڈ اسپیکر مذہبی مقامات پر مقررہ ڈیسیبل کی حد کے اندر بجانے چاہئے۔اس دوران خبرداربھی کیا گیا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو اجازت منسوخ کر دی جائے گی۔ اس ہدایت کے بعد کئی بیانات سامنے آئے ہیں۔ اس سلسلے میں اب بی جے پی لیڈر اور سابق ایم پی کریٹ سومیا نے ممبئی میں مانکھرد گوونڈی کی 72 مساجد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس معاملے پر بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے کہا کہ میں نے 5 اپریل کو گوونڈی کے شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ 72 مساجد پر غیر مجاز لاؤڈ اسپیکر لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ لاؤڈ اسپیکر بغیر کسی قانونی اجازت کے لگائے گئے ہیں جو کہ عوامی مقامات پر شور کو کنٹرول کرنے سے متعلق قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔پولیس نے بھی اس کو مان لیا اور ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ مساجد پر غیر قانونی لاؤڈ سپیکر لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر لاؤڈ اسپیکر چلانا، ممبئی میں یہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments