National

کشمیر اسمبلی میں وقف قانون پر زبردست ہنگامہ، این سی ارکان نے ایکٹ کی کاپی پھاڑ دی، ایوان کی کارروائی ملتوی

کشمیر اسمبلی میں وقف قانون پر زبردست ہنگامہ، این سی ارکان نے ایکٹ کی کاپی پھاڑ دی، ایوان کی کارروائی ملتوی

وقف ایکٹ پر پیر (7 اپریل) کو جموں و کشمیر اسمبلی میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ اس سے قبل نیشنل کانفرنس سمیت دیگر جماعتوں نے میٹنگ کی تھی اور وقف قانون کے خلاف اسمبلی میں قرارداد لانے کی بات کی تھی۔ آج جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، نیشنل کانفرنس (این سی) کے رہنما تنویر صادق نے وقف ایکٹ کے خلاف تحریک التواء کا مطالبہ کیا۔دوسری طرف این سی ممبران اسمبلی نے اس قانون کو لے کر ایوان میں ہنگامہ کیا۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان سپیکر نے اسمبلی کی کارروائی 15 منٹ کے لیے ملتوی کر دی۔حالانکہ اسپیکر کے اس فیصلے کے خلاف اراکین نے اپنا کوٹ پھاڑ دیا اور وقف کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں اور اس انوکھے انداز میں احتجاج درج کرانے کی کوشش کی ،لیکن یہ کوشش رائیگاں گئیں۔ اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے تحریک التوا پیش کرنے والے اراکین سے کہا کہ میں نے ضابطے کو دیکھا ہے اور اصول یہ واضح ہے کہ جب کوئی معاملہ عدالت میں زیرالتوا ہو اس پر اسمبلی میں بحث نہیں کی جاسکتی ہے، اس لئے فی الحال اسمبلی میں وقف پر بحث کی گنجائش نہیں بن سکتی ۔ اتنا کہنے کے بعد اسپیکر نے ہنگامے کو دیکھتے ہوئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی۔ وہیں این سی کے ساتھ پی ڈی پی اور دیگر جماعتیں بھی اس تحریک کے حق میں ہیں البتہ بی جے پی اس تحریک کی مخالفت کررہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments