امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹامی بروس نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس بیان کی تصدیق ممکن نہیں کہ "قیدیوں کے معاملے میں پیشرفت ہو رہی ہے"۔ ٹامی بروس نے کہا کہ "اس موقع پر میں اس پر بات نہیں کر سکتی کہ بنجمن نیتن یاھو نے کیا کہا"۔ غزہ میں خوراک کی تقسیم کے مرکز کے قریب ہونے والی ہلاکتوں پر بات کرتے ہوئے امریکی ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس وقت غزہ میں انتہائی نازک صورت حال کا سامنا ہے، کیونکہ یہ علاقہ اب ایک "مکمل جنگی زون" بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی پہلو کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے مسائل میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج ان واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بنجمن نیتن یاھو نے ایک ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا کہ "قیدیوں کے معاملے میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے" تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ "ابھی امید دلانا قبل از وقت ہو گا"۔ عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت" کے مطابق ان کے بہ قول "ہم ان لمحوں میں بھی چوبیس گھنٹے مسلسل کام کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ کچھ کامیابی حاصل ہو گی"۔ اسی معاملے پر اسرائیلی وزیر خارجہ گیدعون ساعر نے زامبیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ "اسرائیل یرغمالیوں کے تبادلے کی ڈیل کے لیے سنجیدہ ہے"۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کچھ پیشرفت ضرور ہوئی ہے، لیکن اس پر زیادہ امیدیں نہیں باندھنی چاہئیں کیونکہ "ماضی کے کچھ تجربے زیادہ حوصلہ افزا نہیں رہے۔" تاہم انہوں نے پھر اعادہ کیا کہ اسرائیل ایک ایسے معاہدے میں دلچسپی رکھتا ہے جو فائر بندی پر مشتمل ہو۔ ان کا کہنا تھا: "ہم اپنے تمام قیدیوں کو چاہے وہ زندہ ہوں یا جاں بحق، وطن واپس لانے کے لیے پُرعزم ہیں"۔
Source: social media
غزہ : اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کے قتل عام کا ہدف 55000 سےبھی آگے چلا گیا
امریکا میں بڑی تعداد میں گرفتاریاں شروع
صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما سے رابطوں کا خیرمقدم کریں گے، وائٹ ہاؤس
اسرائیل میں امریکی ملازمین پر بیت المقدس اور تل ابیب سے باہر جانے پر پابندی
امریکہ نے اقوامِ متحدہ کے دو ریاستی حل کانفرنس سے دور رہنے کی اپیل کر دی
اسرائیلی عدالت نے فریڈم فلوٹیلا کے آٹھ انسانی حقوق کارکنوں کو قید رکھنےکا حکم دےدیا
غزہ :اسرائیلی فوج نے امداد کے لیے قطاروں میں کھڑے 21 افراد سمیت 29 فلسطینی قتل کر ڈالے
ٹرمپ کا ایلون مسک کو خدمات پر سونے کی چابی کا تحفہ
لکھوی جیل میں بیٹھے بیٹھے ایک بیٹے کا باپ بن گیا؛ دہشت گردوں کی سرپرستی پر اویسی کا پاکستان پر طنز
چین: سات ہزار سال سے زائد پرانی انسانی کھوپڑی سے نامعلوم نسل کا انکشاف