International

غزہ، اسپتال پر اسرائیلی حملے میں مزید ایک صحافی شہید

غزہ، اسپتال پر اسرائیلی حملے میں مزید ایک صحافی شہید

اسرائیل کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جنوبی غزہ میں اسرائیل کے حملے میں مزید ایک صحافی شہید ہوگیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فورسز نے خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا، فضائی حملے میں صحافی حسن اسلیح شہید ہوگیا۔ گزشتہ ماہ بھی غزہ کے کیمپ پر اسرائیلی حملے میں صحافی حسن اسلیح زخمی ہوا تھا جسے علاج کے لیے خان یونس کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی غزہ پر گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز حملوں میں کم از کم 39 افراد شہید ہوئے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments