International

قطر نے ایران کے معاملے پر ہماری بڑی مدد کی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ کا اعتراف

قطر نے ایران کے معاملے پر ہماری بڑی مدد کی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ کا اعتراف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے مسئلے پر قطر نے امریکہ کی بہت زیادہ مدد کی ہے. انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ سفارتی کوششیں اس حوالے سے کامیاب ہوں گی۔ بدھ کے روز قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ اور قطر کے درمیان تجارتی اور دفاعی معاہدے طے پا گئے ہیں۔ امیر قطر نے اس موقع پر کہا کہ امریکہ کے ساتھ قطر کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور یہ تاریخی دورہ ان تعلقات کو مزید تقویت دے گا۔ اس دورے کے دوران قطر نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے ہوائی جہاز خریدنے کا ایک بڑا معاہدہ بھی کیا جو قطر ایئرویز کے لیے ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ فوری طور پر ’ایک معاہدہ‘ کرنا چاہتے ہیں لیکن ایران کو کسی بھی ممکنہ معاہدے سے قبل پورے خطے میں پراکسی گروپس کی پشت پناہی چھوڑنا ہو گی۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات بدھ کو خیلجی ممالک کے رہنماؤں سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کہی۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی میزبانی میں بلائے گئے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ایران دہشت گردی پشت پناہی کرنا چھوڑے، اپنی خونریز پراکسی جنگیں روکے اور ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں لازمی طور پر ترک کر دے۔‘

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments