International

سعودی ولی عہد کی ڈونلڈ ٹرمپ اور شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات

سعودی ولی عہد کی ڈونلڈ ٹرمپ اور شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کے روز ریاض میں شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر ڈونلڈ ٹرمپ کے شامی حکومت پر سے تمام پابندیاں اٹھانے کے اعلان کے بعد ہو رہی ہے۔ ٹرمپ نے منگل کو ریاض میں ایک تقریر کے دوران کہا کہ وہ شام پر سے پابندیاں اٹھا لیں گے۔ امریکی صدر نے شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات پر رضامندی ظاہر کی ہے جو خلیج تعاون کونسل سے ملاقاتوں کے لیے ریاض میں ہوں گے۔ خلیجی خطے میں ٹرمپ کے چار روزہ دورے کے پہلے دن کاروباری معاہدات نمایاں رہے جن میں سعودی عرب کی جانب سے امریکہ میں سرمایہ کاری کے لیے 600 بلین ڈالر اور مملکت کو 142 بلین ڈالر کے امریکی ہتھیاروں کی فروخت کا وعدہ شامل ہے۔ شام کے صدر احمد الشرع خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے ریاض میں موجود تھے۔ سعودی عرب کے دورے کے بعد ٹرمپ قطر کے دارالحکومت دوحہ جائیں گے جہاں وہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آلِ ثانی اور دیگر حکام کے ساتھ سرکاری دورے میں شرکت کریں گے۔ امریکہ کے ایک اہم اتحادی قطر سے توقع ہے کہ وہ امریکہ میں سینکڑوں ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کرے گا۔ امریکی اتحادی اسرائیل نے شام کے لیے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی ہے لیکن ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے انہیں یہ اقدام کرنے کی ترغیب دی۔ القاعدہ کے سابق کمانڈر الشرع کے ساتھ ان کی بات چیت کو قریب سے دیکھا جائے گا کیونکہ مبصرین یہ اندازہ لگانا چاہتے ہیں کہ واشنگٹن دمشق کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کرنے میں کتنا سنجیدہ ہے۔ الشرع نے 2016 میں القاعدہ سے تعلقات ترک کر دیئے تھے۔ ٹرمپ کا دوحہ کا دورہ اس ہفتے وائٹ ہاؤس کے اس اعلان کے بعد ہو رہا ہے کہ وہ قطریوں سے ایک بوئنگ 747-8 طیارہ بطور تحفہ قبول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جسے امریکی صدارتی طیارہ ایئر فورس ون کے طور پر کام کرنے کے لیے تیار کیا جائے گا۔ یہ پرتعیش طیارہ امریکی حکومت کے اب تک کے وصول کردہ قیمتی ترین تحائف میں سے ایک ہو گا جو بالآخر ٹرمپ کی صدارتی لائبریری کو عطیہ کیا جائے گا۔ اگرچہ قطر کی جانب سے بدھ کو اعلان کردہ سرمایہ کاری کی قطعی تفصیلات واضح نہیں تھیں لیکن اس معاملے سے واقف ذرائع کے مطابق قطر ایئرویز بوئنگ سے وسیع حجم والے تقریباً 100 جیٹ طیارے خریدنے کے معاہدے کا اعلان کرے گی۔ قطر کے دورے کے بعد ٹرمپ جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے ابوظہبی جائیں گے۔ اس کے بعد وہ جمعہ کو واپس واشنگٹن روانہ ہوں گے لیکن انہوں نے کہا ہے کہ اس کی بجائے وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ممکنہ ملاقات کے لیے ترکی کا سفر کر سکتے ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments