امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے بعد قطرکے دورے پر دوحہ پہنچ گئے۔ انہوں نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ اسرائیل کے لیے بھی اچھا ثابت ہو گا، مشرقِ وسطیٰ کے دورے کا مقصد اسرائیل کو سائیڈ لائن کرنا نہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ شام کے صدر سے ملاقات بہت اچھی رہی، خلیجی ممالک سے امریکا کے تعلقات اچھے ہونا اسرائیل کے لیے بھی اچھا ہے۔ دریں اثناء صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوحہ میں قطر کے شاہی محل میں آمد ہوئی، جہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے اسرائیل کو آگاہ کر دیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ شام کے صدر بہترین انسان ہیں اس لیے انہیں موقع دینا مناسب سمجھا، اسرائیل کافی عرصے سے جنگ لڑ رہا ہے، ہماری کوششوں کی وجہ سے یرغمالی زندہ ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے کہ ایران ڈیل کے لیے صحیح فیصلہ کرنے میں دیر نہیں کرے گا، اگر ایران نےدرست فیصلہ نہ کیا تو آئندہ حالات سازگار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ روسی صدر ترکیہ میں ہوں گے تو شاید میں بھی ترکیہ جا سکتا ہوں، مجھے معلوم ہے کہ روسی صدر چاہتے ہیں کہ میں ترکیہ بھی آؤں۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ میرا ترکیہ جانا ممکن ہے، اس بارے میں سوچوں گا، شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے ترک صدر سے بات چیت کی، ترک صدر نے پابندیوں کے خاتمے کو شام کے لیے بہترین موقع قرار دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ترکیہ میں یوکرین روس جنگ کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کا سوچوں گا، روسی صدر نے ترکیہ میں ہونے والے امن اجلاس میں میری شرکت کی خواہش ظاہر کی ہے۔
Source: Social Media
ایران نے این پی ٹی معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دیدی
امریکا نے یوکرین سے بعض میزائل اور دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیا
اسرائیل کے ایران کے خلاف حملے جاری، اہم شخصیت پر قاتلانہ حملہ
اسرائیلی حکومت ایران سے تنازعہ بڑھانا چاہتی ہے، سعودی ولی عہد
ایرانی فوج نے برطانوی بحریہ کے جہاز کو خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا
اسرائیل کا یمن میں حوثی رہنماؤں پر بھی حملہ
ایران کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل میں غزہ جیسے مناظر، 14 افراد ہلاک، 500 زخمی
ایرانی حملوں کا خوف، اسرائیل کے مختلف مقامات پر 2 امریکی ایئر ڈیفنس سسٹمز نصب
یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا
غزہ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں اسرائیلی فوجی ہلاک
کرپٹو کوائنز کی فروخت، صدر ٹرمپ نے پانچ کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد کمائے
ایران نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملے سے حیفہ میں ریفائنریز میں آگ لگ گئی
’یہ ایک انتہائی افسوسناک اور مشکل صبح ہے‘ اسرائیلی صدر
تل ابیب پر ایرانی حملے: کروئشین قونصل اور اہلیہ زخمی