ویٹیکن سٹی میں پہلے روز کیتھولک مسیحیوں کے نئے پیشوا کا انتخاب نہیں ہو سکا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سسٹین چیپل سے سیاہ دھواں چھوڑ کر دوبارہ ووٹنگ ہونے کی اطلاع دی گئی ہے، کانکلیو کے دوسرے روز نئے پوپ کے انتخاب کے لیے دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔ غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز، بدھ کو کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کے لیے کانکلیو شروع ہوا جس میں تقریباً 70 ممالک سے کارڈینلز نے شرکت کی تھی۔ کچھ گھنٹوں بعد سسٹین چیپل کی چمنی سے کالا دھواں نکلتا دکھائی دیا، جو اس بات کی علامت ہے کہ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کے انتخاب کے لیے کارڈینلز کی پہلی ووٹنگ ناکام رہی اور اب دوسرے روز ووٹنگ کا عمل دوبارہ دہرایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں افراد جمع تھے تاکہ دھوئیں کے اشارے کا انتظار کیا جا سکے۔ 133 کارڈینلز کے بند کمرے میں داخل ہونے کے تقریباً 3 گھنٹے اور 15 منٹ بعد کالا دھواں فضا میں نمودار ہوا تھا۔ اب کارڈینلز سانتا مارٹا گیسٹ ہاؤس واپس جائیں گے جہاں وہ انتخاب کے دوران مقیم ہیں اور جمعرات کو دوبارہ ووٹنگ کا آغاز کریں گے۔ پوپ فرانسس کی وفات کے بعد رومن کیتھولک چرچ میں نئے مذہبی پیشوا کے انتخاب کا عمل آج شروع ہونے والا ہے، جو صدیوں پرانے خفیہ اور منظم طریقہ کار کے تحت انجام پاتا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نئے پوپ کے انتخاب کےلیے دنیا بھر کے 80 سال سے کم عمر کارڈینلز روم میں ویٹیکن سٹی میں جمع ہوں گے، جہاں ’کونکلیو‘ کے ذریعے نئے پوپ کا انتخاب کیا جائے گا۔ کیتھولک میسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں چل بسے۔ خیال رہے کہ یہ وہ انتخابی عمل ہے جس پر تقریباً 800 برس سے بغیر کسی تبدیلی کے عمل ہو رہا ہے۔ کونکلیو کے پہلے دن یہ افراد سینٹ پیٹرز بسیلیکا میں عبادت کرتے ہیں جس کے بعد وہ ویٹیکن کے سسٹین چیپل میں جمع ہوتے ہیں۔ اس موقع پر ’ایکسٹرا اومنیس‘ (لاطینی زبان میں ’ہر ایک باہر‘) کا حکم دیا جاتا ہے جس کے بعد نئے پوپ کے انتخاب تک تمام کارڈینلز کو ویٹیکن کے اندر رکھا جاتا ہے۔
Source: social media
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
گوگل میپس نے "فارسی" کی بجائے "الخلیج العربی" کا نام اپنا لیا
غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کا اسرائیلی منصوبہ غیر قانونی ہوگا: ناروے، آئس لینڈ
ایران سے تیل کیوں لیا، امریکہ نے چینی ریفائنری پر پابندیاں لگا دیں
پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع ہمارا مسئلہ نہیں: امریکی نائب صدر
پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر کو حراست میں لے لیا گیا، ہنگامہ برپا
خلیج فارس کا نام تبدیل کر دیں گے، ٹرمپ نے اعلان کردیا
ہم نے جو کچھ حوثیوں کے ساتھ کیا وہ ایران میں بھی کریں گے : اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں اقوامِ متحدہ کے سکول بند کر دیئے
غزہ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم پانچ ہلاک: امدادی کارکنان