فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ایجنسی انروا نے جمعرات کو کہا کہ اسرائیل نے ایجنسی کی سرگرمیوں پر پابندی کے نفاذ کے کئی ماہ بعد مشرقی یروشلم میں اس کے تین سکول بند کر دیئے۔ جائے وقوعہ پر موجود اے ایف پی کے ایک فوٹوگرافر نے اطلاع دی کہ عبرانی زبان میں بندش کا نوٹس کم از کم ایک سکول کے داخلی دروازے پر لگا دیا گیا اور انروا نے کہا کہ اس کے عملے کے کم از کم ایک رکن کو حراست میں لے لیا گیا۔ بندش کے حکم نامے میں کہا گیا، "آٹھ مئی 2025 سے تعلیمی ادارے چلانے یا اساتذہ، تدریسی یا کسی دوسرے عملے کو ملازمت دینے پر پابندی ہو گی اور اس ادارے میں طلبہ کو جگہ دینے یا ان کے داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔" مغربی کنارے میں انروا کے ڈائریکٹر رولینڈ فریڈرک نے اے ایف پی کو بتایا، "بھاری اسلحے سے مسلح" افواج نے جمعرات کی صبح 9:00 بجے مشرقی یروشلم کے شعفاط کیمپ میں تین سکولوں کو گھیرے میں لے لیا۔" فریڈرک نے مزید کہا کہ جب بندش نافذ کی گئی تو چھے سے 15 سال کی عمر کے 550 طلباء موجود تھے، انہوں نے اس واقعے کو "نوعمر بچوں کے لیے ایک تکلیف دہ تجربہ قرار دیا جن کے تعلیم تک رسائی سے محروم ہو جانے کا فوری خدشہ ہے۔" فریڈرک نے کہا کہ مشرقی یروشلم کے دیگر حصوں میں تین الگ الگ سکولوں میں پولیس تعینات کی جا رہی تھی۔ اے ایف پی کو دیئے گئے ایک بیان میں اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی نے اسے "بچوں کے حقِ تعلیم کی خلاف ورزی" قرار دیا۔ اسرائیل تمام یروشلم پر اپنے "ناقابلِ تقسیم" دارالحکومت کے طور پر دعوی کرتا ہے حالانکہ اقوامِ متحدہ اس شہر کے مشرقی سیکٹر کے الحاق کو غیر قانونی سمجھتی ہے۔ فلسطینی لوگ مشرقی یروشلم کو مستقبل کی آزاد فلسطینی ریاست کے دارالحکومت کے طور پر دیکھتے ہیں۔
Source: social media
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
گوگل میپس نے "فارسی" کی بجائے "الخلیج العربی" کا نام اپنا لیا
غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کا اسرائیلی منصوبہ غیر قانونی ہوگا: ناروے، آئس لینڈ
ایران سے تیل کیوں لیا، امریکہ نے چینی ریفائنری پر پابندیاں لگا دیں
پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع ہمارا مسئلہ نہیں: امریکی نائب صدر
پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر کو حراست میں لے لیا گیا، ہنگامہ برپا
خلیج فارس کا نام تبدیل کر دیں گے، ٹرمپ نے اعلان کردیا
ہم نے جو کچھ حوثیوں کے ساتھ کیا وہ ایران میں بھی کریں گے : اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں اقوامِ متحدہ کے سکول بند کر دیئے
غزہ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم پانچ ہلاک: امدادی کارکنان