International

امریکی روبرٹ فرانسیس پریوسٹ نئے پوپ منتخب ہو گئے

امریکی روبرٹ فرانسیس پریوسٹ نئے پوپ منتخب ہو گئے

کارڈینئلز انکلیو میں نئے پوپ کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے، جس کے بعد سینٹ پیٹرز کی چمنی سے سفید دھواں اٹھنے لگا ہے، دھواں اٹھتا دیکھ کر سینٹ پیٹرز اسکوائر کے باہر موجود ہزاروں افراد (جن میں نن اور عام افراد بھی شامل ہیں) میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے نعرے لگائے اور جشن منایا۔ خبر رساں ادارے رائیٹرز کیتھولک چرچ کے نئے پوپ روبرٹ پریوسٹ ہیں جنہوں نے سینٹ پیٹرز بیسلکا کی بالکونی پر آکر عوام کو اپنا دیدار کرایا اور مبارکباد وصول کی۔ کیتھولک چرچ کے نئے پوپ کو لیو XIV کا خطاب دیا گیا ہے۔ وہ پوپ بننے والے پہلے امریکی ہیں۔ امریکہ کی ریاست الینوائے کے شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ پریووسٹ نے اپنی زیادہ تر کریئر پیرو میں مشنری کے طور پر گزارا ہے اور 2023 میں انہیں نئے بشپ مقرر کرنے والے ویٹیکن ادارے کا سربراہ اور کارڈینل بنایا گیا، اور وہ لاطینی امریکہ کے لیے پونٹفیکل کمیشن کے صدر بھی ہیں۔ انہیں میڈیا اور عوامی طور پر کم ہی بات کرتے دیکھے گیے ہیں۔ ادھر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر پہلی مرتبہ امریکی شہری روبرٹ پریوسٹ کے پوپ منتخب ہونے کو امریکہ کے لئے بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے نو منتخب مذہبی پیشوا کو مبارک باد پیش کی ہے۔ سینٹ پیٹرز کے باہر موجود ہزاروں افراد اس تاریخی لمحے کا شدت کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں جب نئے پوپ بالکونی میں آئیں گے۔ کیتھولک چرچ کی روایت کے مطابق ایک سینئر کارڈینل نے لاطینی زبان میں “Habemus Papam” (ہمیں نیا پوپ ملا ہے) کہہ کر عوام کو نئے پوپ کا نام بتایا۔ یاد رہے کہ پوپ فرانسس 24 اپریل کو انتقال کر گئے تھے جب کہ نئے پوپ کے انتخاب کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 133 کارڈینلز کا انکلیو میں اجلاس جاری تھا۔ اجلاس کے آج دوسرے روز ہی نئے پوپ کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے جس کی اطلاع چمنی سے سفید دھوئیں کا اخراج کر کے دی جاتی ہے.

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments