اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے خبردار کیا ہے کہ اگر یمن کے حوثی اسرائیل پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں تو اُن پر سخت حملے کیے جائیں گے۔ جمعرات کو "ایکس" پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ "اسرائیل نے حوثیوں کے ساتھ جو کچھ کیا، وہی ایران کے ساتھ بھی کرے گا"۔ یہ اشارہ حالیہ فضائی حملوں کی طرف تھا جو دو روز قبل اسرائیل نے یمن میں حوثی اہداف پر کیے تھے۔ کاتز نے مزید کہا کہ "اسرائیل اپنی طاقت کے بل پر ہر دشمن اور ہر خطرے سے اپنا دفاع کر سکتا ہے"۔ یسرائیل کاتز کے مطابق "ہم نے بیروت میں حزب اللہ، غزہ میں حماس، دمشق میں بشار الاسد اور یمن میں حوثیوں کے ساتھ جو کیا، وہی ہم تہران میں تمہارے ساتھ بھی کریں گے۔" دوسری جانب، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی بدھ کے روز کہا کہ "اسرائیل اپنی حفاظت خود کر سکتا ہے"۔ یہ بظاہر امریکہ اور حوثیوں کے درمیان سلطنت عمان کی وساطت سے ہونے والے معاہدے کی طرف اشارہ تھا۔ اس معاہدے کا اعلان عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعيدی نے منگل کے روز کیا تھا۔ اس میں کہا گیا کہ امریکہ اور حوثیوں کے درمیان فائر بندی طے پا گئی ہے، جس کے تحت دونوں فریق ایک دوسرے کو، بشمول بحیرہ احمر اور باب المندب میں امریکی جہازوں کو، نشانہ نہیں بنائیں گے۔ یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حوثیوں کے خلاف جاری فوجی کارروائی کو روکنے کے اچانک فیصلے کے بعد سامنے آیا۔ اس وقت ٹرمپ نے کہا تھا کہ "حوثیوں نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے روکنے پر رضامندی ظاہر کی ہے" اور مزید کہا کہ "وہ ہتھیار ڈال چکے ہیں"۔
Source: social media
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
گوگل میپس نے "فارسی" کی بجائے "الخلیج العربی" کا نام اپنا لیا
غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کا اسرائیلی منصوبہ غیر قانونی ہوگا: ناروے، آئس لینڈ
ایران سے تیل کیوں لیا، امریکہ نے چینی ریفائنری پر پابندیاں لگا دیں
پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع ہمارا مسئلہ نہیں: امریکی نائب صدر
پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر کو حراست میں لے لیا گیا، ہنگامہ برپا
خلیج فارس کا نام تبدیل کر دیں گے، ٹرمپ نے اعلان کردیا
ہم نے جو کچھ حوثیوں کے ساتھ کیا وہ ایران میں بھی کریں گے : اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں اقوامِ متحدہ کے سکول بند کر دیئے
غزہ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم پانچ ہلاک: امدادی کارکنان