International

غزہ: امداد پر اسرائیلی بندش کو 9 ہفتے سے زائد ہوگئے، ورلڈ سینٹرل کچن

غزہ: امداد پر اسرائیلی بندش کو 9 ہفتے سے زائد ہوگئے، ورلڈ سینٹرل کچن

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے امداد پر بندش 9 ہفتے سے زائد سے جاری ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ورلڈ سینٹرل کچن کا امدادی سامان ختم ہونے پر غزہ میں کام روکنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ ورلڈ سینٹرل کچن کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ امدادی سامان ختم ہونے پر غزہ میں کام روک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی ناکہ بندی ختم کیے بغیر غزہ میں امداد نہیں لاسکتے۔ خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں ہر قسم کی امداد 2 مارچ سے روک رکھی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ کے پناہ گزین اسکول اور مارکیٹ پر بمباری سے دو صحافیوں سمیت 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ خان یونس میں اسرائیلی فوج پر حماس کی مارٹر گولوں سے شیلنگ سے کئی اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments