International

اسرائیلی امداد تقسیم کا منصوبہ مکروہ ہے، سربراہ اقوام متحدہ امدادی امورٹام فلیچر

اسرائیلی امداد تقسیم کا منصوبہ مکروہ ہے، سربراہ اقوام متحدہ امدادی امورٹام فلیچر

سربراہ اقوام متحدہ امدادی امور فلیچر کا کہنا ہے کہ غزہ میں امداد کی تقسیم کا اسرائیلی منصوبہ مکروہ منصوبہ ہے، امداد کی رسائی میں اسرائیل رکاوٹ ہے۔ غزہ میں امداد کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ10 ہفتے سےجنگ زدہ فلسطینی علاقے میں خوراک، ادویات و دیگر اشیا نہیں پہنچی ہیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بروقت اقدامات کرکے لاکھوں فلسطینوں کو بچاسکتے ہیں، سخت میکنیزم موجود ہے کہ امداد حماس کو نہیں بلکہ عام شہریوں تک پہنچے۔ فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی وزیراعظم کی پالیسی شرمناک ہے، غزہ میں 5 لاکھ افراد بھوک کا شکار ہیں، یورپی ممالک کو اسرائیل پر پابندیوں میں اضافے پر غور کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ کے شہری بھوک کا سامنا کررہے ہیں، انہوں نے اسرائیلی محاصرے کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments