International

خان یونس: اسرائیل کا یورپی اسپتال میں بنکر بسٹر بموں سے بد ترین حملہ

خان یونس: اسرائیل کا یورپی اسپتال میں بنکر بسٹر بموں سے بد ترین حملہ

جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس پر اسرائیل نے بد ترین حملہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق خان یونس کے یورپی اسپتال کے احاطے میں اسرائیلی فورسز نے 9 بنکر بسٹر بم پھینک دیے جن کے پھٹنے سے کئی مقامات پر زمین پھٹ گئی۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق حملے میں اب تک 16 افراد شہید جبکہ 70 زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق خان یونس میں حملے میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا، حماس رہنما اسپتال کے نیچے زیرِ زمین کمانڈ اینڈ کنٹرول کمپلیکس میں تھے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق یہ اسرائیل نے یحییٰ سنوار کے بھائی محمد سنوار کو قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔ بم حملوں کے باعث اسپتال کے قریب کھڑی بس زمین میں دھنس گئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments