International

سعودی ولی عہد کا پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم

سعودی ولی عہد کا پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے خلیجی امریکی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد بن سلمان نے کہا کہ ’ہم امید کرتے ہیں کہ جنگ بندی معاہدہ کشیدگی کو روکنے اور دونوں ممالک کے درمیان امن بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔‘ اجلاس سے خطاب میں سعود ولی عہد نے کہا کہ ’فلسطینی مسئلے کا حل عرب امن منصوبے اور بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق نکالا جانا چاہیے۔ ہم خطے کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہیں اور غزہ کی پٹی میں جنگ کو روکنے کے لیے مستقل حل تلاش کرنا ضروری ہے۔‘ ولی عہد نے مزید کہا کہ ’ہم صدر ٹرمپ کے اس فیصلے کو سراہتے ہیں جس کے تحت شام پر عائد پابندیاں ختم کی گئی ہیں اور جس سے شامی بھائیوں کی مشکلات میں کمی آئے گی۔‘ ’ہمیں امید ہے کہ یہ سربراہی اجلاس اپنے مشترکہ اہداف کے حصول میں کامیاب ہوگا جو خطے کی ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گا۔‘ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ’یہ سربراہی کانفرنس علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے سلسلے میں تعاون اور ہم آہنگی کا تسلسل ہے جس کا مقصد خطے میں امن و سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔‘ اجلاس میں خلیجی امریکی سٹریٹیجک تعاون، علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجز اور خطے کی امن و سلامتی پر بات چیت ہوئی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments