میکسیکو کی خلیجی ریاست ویراکروز میں یکم جون کو ہونے والے انتخابات سے قبل خوفناک تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ حکمران جماعت مورینا کی میئر کی نشست کی خاتون امیدوار ییسینیا لارا گوتیرز کو مسلح افراد نے انتخابی مہم کے دوران حملہ کر کے قتل کردیا، ان کے ساتھ موجود 4 افراد بھی جان سے گئے اور 3 افراد زخمی ہوئے۔ یہ رواں انتخابی مہم کے دوران ویراکروز میں کسی بلدیاتی امیدوار کے قتل کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 29 اپریل کو مہم کے پہلے دن مورینا پارٹی کے ایک اور امیدوار جرمن انوئر والنسیا کو ریاست کے شمالی علاقے کوکسکوہوئی میں ان کے دفتر میں قتل کر دیا گیا تھا۔ ریاستی گورنر روسیو ناہلے نے واقعے کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ کوئی بھی عوامی عہدہ انسانی جان سے قیمتی نہیں، ہم مقتول کو ضرور انصاف دلائیں گے۔
Source: social media
خان یونس: اسرائیل کا یورپی اسپتال میں بنکر بسٹر بموں سے بد ترین حملہ
مشرقِ وسطیٰ کے دورے کا مقصد اسرائیل کو سائیڈ لائن کرنا نہیں: صدر ٹرمپ
بدھ کی صبح سے جاری وحشیانہ اسرائیلی بمباری، مزید 84 فلسطینی شہید
اسرائیلی امداد تقسیم کا منصوبہ مکروہ ہے، سربراہ اقوام متحدہ امدادی امورٹام فلیچر
ٹرمپ کا شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کا اعلان
میکسیکو : انتخابی مہم کے دوران فائرنگ، میئر امیدوار سمیت 4 افراد قتل
کوئٹہ میں جشن فتح پاکستان ریلی پر بم دھماکے سے دو ہلاک، 11 زخمی
اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حماس کے حملے جاری، متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک
ویٹیکن: پہلے روز کیتھولک مسیحیوں کے نئے پیشوا کا انتخاب نہ ہوسکا
پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع ہمارا مسئلہ نہیں: امریکی نائب صدر