International

بھارت کے ساتھ تنازع بند گلی میں پہنچ چکا ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف

بھارت کے ساتھ تنازع بند گلی میں پہنچ چکا ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف

پاکستان کے وزیر دفاع نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ تنازع ایک بند گلی میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ بیان دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی جھڑپوں کے دوبارہ شروع ہونے کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ "اب بھارت کے ساتھ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی"۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستانی وزارتِ خارجہ نے بھی جمعرات کے روز بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح پر رابطے ہوئے ہیں۔ پاکستان نے جمعرات کو یہ بھی بتایا کہ اس نے بھارت سے بھیجے گئے 25 ڈرون طیاروں کو مار گرایا جنھوں نے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ بدھ کے روز پاکستانی فوج نے اعلان کیا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی اہداف پر کیے گئے حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 57 تک پہنچ چکی ہے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments