International

عازمین حج کا سعودی عرب پہنچنے کا سلسلہ جاری

عازمین حج کا سعودی عرب پہنچنے کا سلسلہ جاری

حج کی سعادت حاصل کرنے کےلیے عازمین کا سعودی عرب پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق پاکستان سمیت مختلف ممالک سے عازمین حج سعودی عرب پہنچ رہے ہیں جہاں ان کا سعودی حکام کی جانب سے شاندار استقبال کیا جارہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز صالح الجاسر نے منگل کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کے پہلے گروپ کا استقبال کیا۔ صالح الجاسر نے کہا کہ حجاج کرام کی خدمت کےلیے 6 اہم ایئرپورٹس مختص کیے گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق منگل کو پاکستان اور بنگلادیش سے عازمین حج کی فلائٹس سعودی عرب پہنچیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments