International

کورونا وائرس کا آغاز کہاں سے ہوا؟ چین نے وائٹ پیپر جاری کردیا

کورونا وائرس کا آغاز کہاں سے ہوا؟ چین نے وائٹ پیپر جاری کردیا

بیجنگ: چین کی جانب سے کورونا وائرس (کووڈ 19) کے آغاز کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کردیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین نے گزشتہ روز جاری کردہ وائٹ پیپر میں کورونا وائرس کی ابتدا سے متعلق ایک بار پھر اپنے اس مؤقف کو دہرایا ہے کہ اس وائرس کا آغاز امریکا سے ہونے کا امکان موجود ہے۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے شائع کیے گئے اس وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے کورونا کے آغاز کے معاملے کو سیاسی رنگ دیے رکھا۔ وائٹ پیپر میں اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت اور چین کی مشترکہ تحقیق میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ وائرس کا کسی چینی لیبارٹری سے پھیلنے کا امکان بہت کم ہے۔ وائٹ پیپر میں امریکا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری کے جائز سوالات کا جواب دینے کے بجائے اندھا بہرا بننے کا ڈرامہ کر رہا ہے۔ چین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بروقت تمام ضروری معلومات عالمی ادارہ صحت اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ شیئر کیں۔ وائٹ پیپر میں مزید کہا گیا ہے کہ شواہد اس امکان کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ چین میں کورونا کے کیسز رپورٹ ہونے سے پہلے ہی یہ وائرس امریکا میں ظاہر ہوچکا تھا۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ایک بیان کے مطابق کورونا پھیلنے کی حقیقت کا پتا لگانے کے اگلے مرحلے میں امریکا پر نظر رکھنابہت ضروری ہے۔ یہ الزام ایسے وقت میں سامنے آیا جب گزشتہ ماہ امریکی حکومت نے ایک ویب سائٹ لانچ کی جس میں کہا گیا کہ چینی شہر ووہان میں کسی لیب میں ہونے والا واقعہ عالمی وبا کا سب سے ممکنہ سبب ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments