International

امریکی حکام کا ٹیرف معاملے پر بات کرنے کیلئے چینی ہم منصبوں سے رابطہ

امریکی حکام کا ٹیرف معاملے پر بات کرنے کیلئے چینی ہم منصبوں سے رابطہ

امریکی حکام ٹیرف معاملے پر بات چیت کے لیے چینی ہم منصبوں سے رابطہ کرنے لگے۔ چینی میڈیا کے مطابق امریکا مختلف چینلز پر فعال طور پر چین سے بات کرنے کے لیے رابطہ کر رہا ہے۔ ایک مذاکراتی نقطہ نظر سے امریکا اس وقت زیادہ بے چین فریق ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ مختلف دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔ دوسری جانب غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ چین نے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا ہے جبکہ امریکی صدر کے دعوے کی چین سختی سے تردید کرچکا ہے۔ اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ ٹیرف معاملے پر دونوں ملکوں کے درمیان برف پگھلنے لگی ہے۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ چین نے امریکی درآمدات پر عائد 125 فیصد ٹیرف میں سے کچھ کو ختم کردیا ہے اور کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ ان اہم اشیاء کی نشاندہی کریں جن کی انہیں بغیر ڈیوٹی کے درآمد کی ضرورت ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments