شام کے علاقے صحنایا میں حکومت سے وابستہ گروپ اور دروز کمیونٹی کے افراد میں خون ریز جھڑپوں کے بعد شامی حکام نے اعلان کیا کہ انہوں نے سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دمشق کے قریب صحنایا کے علاقے میں فورسز کو تعینات کر دیا ہے۔ دمشق کے کنٹری سائیڈ سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل حسام الطحان نے کہا کہ ہم اشرفیہ صحنایا کے علاقے میں سکیورٹی آپریشن کے خاتمے اور سکیورٹی اور استحکام کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے علاقے کے محلوں میں پبلک سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کا اعلان کر رہے ہیں۔ جلد ہی صحنایا میں حالات معمول پر آجائیں گے۔ شام کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حملوں کے حوالے سے جاری ایک بیان میں ہر قسم کی غیر ملکی مداخلت کو مسترد کرنے پر زور دیا۔ وزارت خارجہ نے دروز سمیت آبادی کے تمام اجزاء کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر زور دیا۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ شامی عرب جمہوریہ بغیر کسی استثنی شامی عوام کے تمام اجزا کے تحفظ کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ اس شامی عوام میں دروز بھی شامل ہیں جو شام کے قومی تانے بانے کا ایک لازمی حصہ رہی ہے اور اب بھی ہے۔ ساتھ ہی شام اندرونی معاملات میں ہر قسم کی بیرونی مداخلت کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔ شامی وزارت داخلہ کا یہ بیان اسرائیلی فوج کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے کہ چیف آف سٹاف ایال زامیر نے اسے حکم دیا ہے کہ اگر دروز کے خلاف تشدد جاری رہتا ہے تو شامی حکومت کے اہداف پر حملہ کرنے کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اسرائیلی فوجی شام میں تمام امکانات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ فوج کا یہ بیان نیتن یاہو کے اس اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا تھا کہ جس میں نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل نے شامی حکام کو ایک مضبوط پیغام بھیجنے کے لیے دمشق کے دیہی علاقوں میں ایک مسلح گروپ کو نشانہ بنایا ہے۔
Source: social media
شام کے علاقے صحنایا میں آپریشن ختم، سیکورٹی فورسز نے کنٹرول سنبھال لیا
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا امکان موجود ہے: برطانوی وزیر خارجہ
آئی ایس آئی ڈائریکٹر جنرل عاصم ملک پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر مقرر
دنیا کی عمر رسیدہ خاتون 116 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
امریکی حکام کا ٹیرف معاملے پر بات کرنے کیلئے چینی ہم منصبوں سے رابطہ
یمن پر فضائی حملوں میں امریکا کے ساتھ برطانیہ بھی شامل
شہید فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کیلئے کانز فلم فیسٹیول میں اعزاز
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا امکان موجود ہے: برطانوی وزیر خارجہ
شام کے علاقے صحنایا میں آپریشن ختم، سیکورٹی فورسز نے کنٹرول سنبھال لیا
پاکستان پہلگام حملے کی مذمت اور تحقیقات میں تعاون کرے،امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
نایاب معدنیات سے متعلق امریکا اور یوکرین میں معاہدہ طے پا گیا
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کو نہ بھولیں، انتونیو گوتریس
بیت المقدس کے قریب آگ بجھانے کے لیے اسرائیلی فوج تعینات
خوفناک آگ، اسرائیل نے ایمرجنسی نافذ کر دی، پڑوسی ممالک سے مدد طلب