International

سوئٹزرلینڈ کا حماس پر پابندی کا اعلان، اطلاق 15 مئی سے ہوگا

سوئٹزرلینڈ کا حماس پر پابندی کا اعلان، اطلاق 15 مئی سے ہوگا

سوئٹزرلینڈ نے فلسطینی حماس پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم اس کا عملی نفاذ و اطلاق 15 مئی سے ہوگا۔ یہ بات سوئٹزرلینڈ کی وفاقی حکومت نے بدھ کے روز کہی ہے۔ یہ اعلان سوئس پارلیمان کی 2024 میں ہونے والی ووٹنگ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ سوئس حکومت کی سیاسی و سلامتی سے متعلق کمیٹی نے اکتوبر 2023 میں حماس کے خلاف پابندی لگانے کی قرارداد پیش کی تھی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ حماس کا اسرائیل پر حملہ دہشت گردی ہے۔ اس لیے اس پر پابندی لگائی جائے، اس کی سرگرمیوں پر پابندی لگائے اور لوگوں کو اس کی حمایت سے روکا جائے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس قانون کے بننے کے بعد پولیس کے لیے احتیاطی تدابیر کرنا آسان ہو گیا ہے۔ حماس اس پابندی کے بعد سوئٹزرلینڈ کے مالیاتی نیٹ ورک سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گا، نہ اس کی فنڈنگ سے اور نہ ہی ملک کی داخلی سلامتی کے لیے کوئی مسئلہ پیدا کر سکے گا۔ یاد رہے اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے دوران اب تک 52365 فلسطینی قتل کیے جا چکے ہیں۔ تاہم یہ جنگ ابھی جاری ہے اور اس میں اب تک سب سے زیادہ جانی نقصان فلسطینی عورتوں اور بچوں کا ہوا ہے۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے جنگی جرائم کے سلسلے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یواو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ اسرائیل کی طرف سے غزہ کی مسلسل ناکہ بندی کے 2 ماہ مکمل ہونے کے باعث اہل غزہ کے لیے خوراک کی قلت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ اس پر اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں سمیت دنیا بھر کی تمام انسانی حقوق کی تبظیمیں آواز اٹھار ہی ہیں اور اسے جنگی جرم قرار دے رہی ہیں۔ تاہم اسرائیل اور اس کی فوج ناکہ بندی کو ختم کرنے پر تیار نہیں ہے۔ اس صورتحال میں حماس پر سوئٹزرلینڈ کی طرف سے پابندی لگائے جانے پر اسرائیل کو ایک بڑی کامیابی مل گئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments