اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے بدھ کے روز حکم جاری کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو بیت المقدس کے نزدیکی جنگل میں بھڑکی آگ بجھانے کے لیے تعینات کی جائے۔ تاکہ فوجی فائر فائٹرز کی مدد کر کے آگ پر قابو پا سکیں۔ امکانی طور پر اس آگ کے لیے بھی اسرائیل کے ریزرو فوجیوں کو ہی آگے کیا جائے گا۔ کیونکہ غزہ کی جنگ میں بھی ریگولر فوجیوں کے بجائے اسرائیلی ریزارو فوجیوں نے زیادہ جانیں دی ہیں۔ وزیر دفاع اسرائیل نے یہ حکم جاری کرتے ہوئے کہا ملک میں قومی سطح پر ہنگامی حالت جیسی صورت حال کا سامنا ہے۔ اس لیے تمام دستیاب فوج کو آگ کے بجھانے کے لیے تعینات کیا جائے گا۔ کاٹز نے یہ بات وزارت دفاع کی طرف سے ایک جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ ان کا کہنا تھا افواج کو لازماً زندگیاں بچانے کے لیے آگے آکر آگے بجھانا ہو گی۔ اسرائیل کے ہنگامی خطرات سے نمٹنے کے لیے قائم ادارے ایم ڈی اے کے مطابق سینکڑوں شہریوں کی زندگیاں جنگل میں لگی آگ کی وجہ سے خطرے سے دوچار ہیں۔ یروشلم کے متصل جنگل میں لگی اس غیر معمولی آگ کی وجہ سے اسرائیلی پولیس نے تل ابیب اور بیت المقدس کے درمیان کی ہائی وے کو بند کر دیا گیا ہے۔ تاکہ بے دھیانی لوگ بیت المقدس کی لگی آگ کی طرف قریب نہ جانے کی کوشش کریں۔ اس سے ایک ہفتہ قبل بھی اسی طرح آگ بھڑک آتھی تھیں۔ پولیس کو بیت المقدس کے تقریبا30 کلو میٹر تک کے مغربی علاقے سے شہریوں کو انخلا پر مجبور کردیا گیا ہے۔ جبکہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فائر فائٹر جنگلی آگ سے یروشلم کو بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ تاہم تیز ہوائیں آگ کو جنگی لکڑی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ گرمی کی شدت بھی اس آگ کو بھڑکانے میں مدد کر رہی ہے۔ علاقے سے پانچ کمیونٹیز کو انخلا پر مجبور کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نیتن یاہو نے حکم دیا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔ نیز یروشلم کی طرف آگ کے الاؤ بڑھنے سے روکے جائیں۔
Source: social media
جنوبی کوریا کے کارگزار صدر ہان ڈک سو نے دیا استعفیٰ، صدارتی انتخاب میں پیش کریں گے دعویداری
ایران کو حوثیوں کی حمایت کی قیمت ادا کرنا ہوگی: امریکی وزیر دفاع
ایٹمی ہتھیار تیار نہ کرنے اور امریکہ سے مذاکرات کا ایرانی عزم قابل تعریف ہے: چین
اسرائیل کے جنگل میں آگ جاری، نو سے زیادہ بستیاں خالی کرا لی گئیں
جنوبی ایشیا میں امن کے حصول کے لیے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرتے رہیں گے: چینی سفیر
ایران امریکا جوہری مذاکرات کا ہفتے کو ہونے والا دور منسوخ
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کو نہ بھولیں، انتونیو گوتریس
آئی ایس آئی ڈائریکٹر جنرل عاصم ملک پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر مقرر
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا امکان موجود ہے: برطانوی وزیر خارجہ
شام کے علاقے صحنایا میں آپریشن ختم، سیکورٹی فورسز نے کنٹرول سنبھال لیا
پاکستان پہلگام حملے کی مذمت اور تحقیقات میں تعاون کرے،امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
نایاب معدنیات سے متعلق امریکا اور یوکرین میں معاہدہ طے پا گیا
امریکا نے بھارت کیساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ منظور کرلیا
سوئٹزرلینڈ کا حماس پر پابندی کا اعلان، اطلاق 15 مئی سے ہوگا