یمن میں امریکی حملے جاری ہیں اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے جمعرات کو متنبہ کیا ہے کہ ایران کو حوثیوں کی حمایت کی قیمت چُکانا ہوگی۔ ہیگستھ نے "ایکس" پر کہا کہ ہم حوثیوں کے لیے آپ کی جان لیوا حمایت دیکھ رہے ہیں۔ ہم بالکل جانتے ہیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں۔ آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ امریکی فوج کیا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور آپ کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ آپ کو ہماری پسند کے وقت اور جگہ پر اس کی قیمدت ادا کرنا ہوگی۔ واضح رہے ایک "سینئر ایرانی عہدیدار" نے اپریل کے شروع میں کہا تھا کہ تہران نے یمن سے اپنی فوجی دستوں کو واپس بلانے اور حوثی گروپ کی حمایت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی اخبار "دی ٹیلی گراف" کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ اس وقت ہوا ہے جب امریکہ نے حوثیوں کے خلاف اپنے فضائی حملوں میں شدت پیدا کی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا کہ وہ اس گروپ کی حمایت بند کرے۔ ایرانی عہددیار ، جس کی شناخت اخبار کی طرف سے ظاہر نہیں کی گئی، نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ایک ایرانی فوجی کے مارے جانے کی صورت میں امریکہ کے ساتھ براہ راست تصادم سے بچنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ حملوں کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کے گروپ پیغامات کے لیک ہونے کے بعد سے حوثیوں کو امریکہ کی جانب سے تقریبا روزانہ حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ان حملوں کو ناقابل یقین حد تک کامیاب قرار دیا اور کہا ہے کہ انھوں نے اہم فوجی اہداف کو تباہ کردیا اور اس کے نتیجے میں کئی فوجی رہنما ہلاک کر دیے ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے بعد حوثیوں نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کے خلاف درجنوں حملے کیے ہیں۔ حوثیوں نے کہا ہے کہ جن بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا وہ اسرائیل سے منسلک تھے۔ 15 مارچ 2025 کو امریکہ نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں بحری جہازوں پر حملوں کو روکنے کے لیے یمن میں حوثیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کردیا تھا۔
Source: social media
بنگلہ دیش میں تین روزہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز
پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کا ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز پر انڈین گانے نہ چلانے کا فیصلہ
پاکستان :سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایک ماہ کے لیے کراچی اور لاہور کے چند فضائی روٹس کو محدود کرنے کا فیصلہ
امریکی صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو برطرف کر دیا
حماس کی شکست 59 قیدیوں کی رہائی سے زیادہ اہم ہے: نیتن یاھو
کورونا وائرس کا آغاز کہاں سے ہوا؟ چین نے وائٹ پیپر جاری کردیا
امریکا کا چین کو تنہا کرنے کے لیے ٹیرف مذاکرات کے استعمال کا ارادہ
ٹرمپ انتظامیہ نے اتنے کم عرصےمیں اتنا زیادہ نقصان پہنچایا کہ یقین نہیں آتا، جو بائیڈن کی تنقید
قانونی دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس پرگھیرا تنگ، ٹرمپ نے نئے آرڈر پر دستخط کردیے
ہارورڈیونیورسٹی یہودی امریکی طلبہ کیخلاف یہود دشمنی پر معافی مانگے: ترجمان وائٹ ہاؤس