International

قانونی دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس پرگھیرا تنگ، ٹرمپ نے نئے آرڈر پر دستخط کردیے

قانونی دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس پرگھیرا تنگ، ٹرمپ نے نئے آرڈر پر دستخط کردیے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قانونی دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس پر گھیرا تنگ کردیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے جس کے تحت قانونی دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس سوشل سکیورٹی ایکٹ کے تحت فوائد حاصل نہیں کرسکیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق بعض ایسے ورکر جن کے پاس دستاویز نہیں وہ جعلی سوشل سکیورٹی نمبر کے ذریعے نوکریاں حاصل کر لیتے ہیں۔ دوسری جانب امریکا کے محکمہ حکومتی استعداد کار نے غیرقانونی امیگرینٹس کو گھروں اور نوکریوں سے بے دخل کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے لوگوں کا ذاتی ڈیٹا جمع کرنا شروع کردیا ہے۔ ذاتی ڈیٹا عام طور پر محفوظ تصور کیا جاتا ہے تاہم اب اس بات کی معلومات جمع کی جارہی ہیں کہ لوگ کہاں ملازمت اور تعلیم حاصل کرتے ہیں اور ان کی رہائش کہاں ہے؟ امریکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے معاملے پر مظاہرہ کرنیوالے تمام افراد کا بھی ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments