International

جان بوجھ کر اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ پیدا نہیں کیا: امریکی صدر ٹرمپ

جان بوجھ کر اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ پیدا نہیں کیا: امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے جان بوجھ کر اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ پیدا نہیں کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ امریکا کی گزشتہ قیادت نااہل تھی جس نے دنیا کو بری طرح استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیرف دوا کے طور پر کام کر رہا ہے اور کسی مرض کو درست کرنے کے لیے دوا لینا پڑتی ہے، دوسرے ممالک نے ہمارے ساتھ برا سلوک کیا کیونکہ ہماری قیادت احمق تھی جس نے یہ سب ہونے دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ تب تک پیچھے نہیں ہٹوں گا جب تک دوسرے ممالک امریکا کے ساتھ اپنی تجارت متوازن نہیں کر لیتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی خسارہ حل کیے بغیر مذاکرات نہیں ہو سکتے، ٹیرف کے معاملے پر یورپ اور ایشائی ممالک کے لیڈرز سے بات ہوئی ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments