International

چین کی جی ڈی پی میں 5.4 فیصد کا اضافہ: امریکی ٹیرف کے باوجود چینی معیشت کیسے ترقی کر رہی ہے؟

چین کی جی ڈی پی میں 5.4 فیصد کا اضافہ: امریکی ٹیرف کے باوجود چینی معیشت کیسے ترقی کر رہی ہے؟

چین کی جانب سے جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، چین کی معیشت میں رواں سال کی پہلے سہہ ماہی میں پچھلے سال کے مقابلے پانچ اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ تمام تر توقعات کے برعکس ہے۔ تاہم امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ کے چلتے سال کے بقیہ مہینوں میں معیشت کی اچھی کارکردگی کے امکانات معدوم ہوتے نظر آتے ہیں۔ اس تجارتی جنگ کے باعث بیجنگ پر دباؤ بڑھے گا کہ وہ بڑھتی کاروباری لاگت کو کم کرنے اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ زیادہ تر ماہرین اقتصادیات کا اندازہ تھا کہ رواں سال جنوری اور مارچ کے درمیان چین کی معیشت میں تقریباً 5.1 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ تاہم بیجنگ کا کہنا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں اس کی جی ڈی پی گذشتہ سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 5.4 فیصد بڑھی ہے۔ خیال رہے کہ چین کی جانب سے جاری کیے گئے یہ اعداد و شمار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات کی درآمد پر ٹیرف 10 فیصد سے بڑھا کر 145 فیصد کیے جانے سے پہلے کے عرصے کا احاطہ کرتا ہے۔ جی ڈی پی میں اضافے کی ایک وجہ چینی فیکٹریوں کی جانب سے ٹیرف کے ممکنہ نفاذ سے پہلے اپنی پروڈکشن بڑھا کر انھیں برآمد کرنا ہو سکتا ہے۔ اس تصور کو ’فرنٹ لوڈنگ‘ کہا جاتا ہے۔ بیجنگ نے رواں سال تقریباً پانچ فیصد کی اقتصادی ترقی کا ہدف مقرر کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کے بحران، کم ہوتی مقامی طلب اور چینی اشیا پر امریکی ٹیرف کی وجہ سے اس ہدف کا حصول مشکل لگاتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments