واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینٹرل ریزرو بینک کے چیئرمین جیروم پاول پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی برطرفی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ جیروم پاول شرحِ سود کم کرنے کی صدر ٹرمپ کی بات ماننے سے انکار کر رہے ہیں جس وجہ سے صدر ٹرمپ نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی برطرفی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ جیروم پاول کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی تجارتی پالیسیوں، خاص طور پر بھاری ٹیرف، امریکی معیشت پر غیر معمولی اثر ڈال رہی ہیں اور فیڈرل ریزرو بینک کو دہائیوں سے کبھی ایسی صورتِ حال کا سامنا نہیں رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر اُنہیں مدت ختم ہونے سے پہلے برطرف نہیں کر سکتے کیونکہ امریکی قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا۔ جیروم پاول کو پہلی بار 2018 میں صدر ٹرمپ نے ہی فیڈرل ریزرو کا سربراہ مقرر کیا تھا اور تب بھی ٹرمپ اُن سے ناراض ہی رہتے تھے۔ 2022 میں سابق صدر جو بائیڈن نے جیروم پاول کو دوبارہ اس عہدے پر تعینات کیا، اُن کی موجودہ مدتِ ملازمت مئی 2026 میں ختم ہوگی۔
Source: social media
یمن کی تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 74 ہوگئی
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا ڈیڑھ برس، 12 ہزار اجتماعی قتل عام، 51065 فلسطینی شہید
تجارتی جنگ میں امریکا کا چین پر نیا وار، چینی بحری جہازوں پر بھی فیس عائد کردی
ایران میں مسلح افواج کے دن پر فوجی پریڈ، نئے ڈرونز اور جدید میزائل سسٹم کی رونمائی
سوڈان: الفاشر میں سوڈانی فوج اور رپیڈ فورس میں جھڑپیں، 30 شہری ہلاک
امریکی صدر کا انٹرنل ریونیو سروس کمشنر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑے گئے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگردوں کو بیچ دیے: برطانوی میڈیا
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا ڈیڑھ برس، 12 ہزار اجتماعی قتل عام، 51065 فلسطینی شہید
یمن کی تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 74 ہوگئی
حماس نے عبوری جنگ بندی کی اسرائیلی پیشکش کو مسترد کردیا
امریکا کا یوکرین امن معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا عندیہ
یوکرینی جہاز کی تباہی، ایران نے چار ممالک کو بین الاقوامی عدالت میں چیلنج کر دیا
یمن کی تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملہ، 38 افراد جاں بحق، 102 زخمی
شرح سود میں کمی سے انکار، ٹرمپ امریکی مرکزی بینک کے چیئرمین کی برطرفی پر تُل گئے