ویٹیکن نے صدیوں پرانی پوپ کے جبے کے حوالے سے معروف روایت ترک کر دی ۔ اس روایت کے تحت پوپ کی وفات کے فوراً بعد نئے پوپ کے تین سفید جبے سلائے جاتے تھے۔ برطانوی اخبار "ٹیلی گراف" نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ کئی نسلوں سے روم میں "گاماریلی" نامی دکان کے درزی پوپ کی وفات کے فوراً بعد پوپ کے جبے سلائی کرنے کی تیاری کرتے تھے تاکہ ان کے جانشین کے انتخاب سے قبل وہ تیار ہوں۔ آئندہ پوپ کی شناخت میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر وہ تین مختلف سائز چھوٹے، درمیانے اور بڑے سائز کے جبے بناتے تھے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان میں سے ایک جبہ کیتھولک چرچ کے 1.4 بلین پیروکاروں کی قیادت کے لیے منتخب ہونے والے شخص کے مطابق ہوگا۔ لیکن یہ قدیم روایت اس سال پوپ فرانسس کی وفات کے بعد ختم ہو گئی کیونکہ "گاماریلی" کے درزیوں کو کیتھولک چرچ کی حکومت ’’ہولی سی‘‘ کی جانب سے نئے جبے نہ سلائی کرنے کی براہ راست ہدایات موصول ہوگئی ہیں ۔ اگلے بدھ کو سسٹین چیپل میں خفیہ رائے شماری کا عمل شروع ہونے والا ہے۔ اس مرتبہ نئے جبوں کی جگہ پچھلے انتخابات سے بچ جانے والے پرانے جبے صاف اور تیار کر کے استعمال کیے جائیں گے۔ ویٹیکن سے اپنی گہری وفاداری کے باوجود درزیوں نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ 63 سالہ ماسیمیلیانو گاماریلی، جو 1798 میں قائم ہونے والی اس قدیم دکان کے مالک چار کزنوں میں سے ایک ہیں، نے کہا کہ ہمیں کچھ افسوس ہو رہا ہے۔ ہم کئی دنوں تک دکان کے شوکیس میں جبے ڈسپلے کرتے تھے اور گاہک انہیں دیکھنے آتے تھے۔ لیکن اس بار ہم ایسا نہیں کریں گے۔ یہ روم کی تاریخ اور ان روایات کا حصہ ہے جنہیں ہم عزیز رکھتے ہیں۔ ہمارے تمام ملازمین پوپ کے جبے پر کام کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں۔ ویٹیکن کی جانب سے اس تبدیلی کی کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی گئی ہے تاہم درزیوں کا خیال ہے کہ یہ فیصلہ آنجہانی پوپ فرانسس کے ان عقائد کی عکاسی کرتا ہے جس کے مطابق پوپ فرانسس کو کفایت شعاری اور فضول خرچی کی مخالفت کرنے کے حوالے سے جانا جاتا تھا۔ یہ تقریباً 50 سال میں پہلا موقع ہے جب ویٹیکن نے نئے پوپ کے لیے نئے جبے نہیں منگوائے ہیں۔ ویٹیکن کے ترجمان میٹیو برونی نے اس فیصلے پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کمپنیوں کی جانب سے بات کرنا ضروری ہے۔ ہر تجسس والی چیز کا جواب دینا ضروری نہیں ہوتا۔
Source: social media
پاکستان :سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایک ماہ کے لیے کراچی اور لاہور کے چند فضائی روٹس کو محدود کرنے کا فیصلہ
جو ملک ایران سے تیل خریدے گا اس پر پابندیاں لگائیں گے، ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو برطرف کر دیا
پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کا ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز پر انڈین گانے نہ چلانے کا فیصلہ
اسرائیل میں جنگلات کی آگ بے قابو، 13 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے: نیتن یاہو
بنگلہ دیش میں تین روزہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز
غزہ کیلئے امدادی سامان اور رضاکاروں کو لیجانے والے بحری جہاز پر بین الاقوامی سمندری راستے میں بمباری
چین کا ایئر لائن کمپنیوں کو بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا حکم
ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں مہنگائی کم کرنے میں کامیاب
امریکا کا چین کو تنہا کرنے کے لیے ٹیرف مذاکرات کے استعمال کا ارادہ
ٹرمپ انتظامیہ نے اتنے کم عرصےمیں اتنا زیادہ نقصان پہنچایا کہ یقین نہیں آتا، جو بائیڈن کی تنقید
قانونی دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس پرگھیرا تنگ، ٹرمپ نے نئے آرڈر پر دستخط کردیے
ہارورڈیونیورسٹی یہودی امریکی طلبہ کیخلاف یہود دشمنی پر معافی مانگے: ترجمان وائٹ ہاؤس
لبنانی صدر کا حزب اللہ کے ہتھیاروں کو حکومتی تحویل میں لینے کا اعلان