اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ یروشلم کی پہاڑیوں میں جنگلات میں آگ لگانے کے شبے میں 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسرائیلی خبر رساں ادارے "وائی نیٹ" کے مطابق نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم نے فی الحال 18 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ان پر آگ لگانے میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ ان میں میں سے ایک کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے زور دیا ہے کہ ان کا ملک آگ پر قابو پانے اور نقصانات کی ازارے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مغربی یروشلم میں جنگلات کی آگ نے 19 ہزار دونم یا لگ بھگ 4700 ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بیت المقدس شہر میں آگ لگنے کے باعث 9 سے زائد بستیوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ 10 ہزار سے زیادہ افراد کو گھروں سے نکال دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فائر فائٹنگ اتھارٹیز نے ملک بھر میں تمام فائر فائٹنگ ٹیموں کے لیے انتہائی ہنگامی حالت اور عام متحرک کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اسرائیلی حکومت کے سربراہ نیتن یاہو اور قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں صورتحال کا جائزہ لیا۔ یروشلم کے علاقے میں اسرائیلی فائر فائٹنگ فورس کے کمانڈر نے آگ کو ملک کی سب سے بڑی آگ قرار دیا ہے۔ شاباک نے آگ کے جان بوجھ کر لگائے جانے کے امکان کا اظہار کردیا ہے۔ شاباک نے آگ لگانے والوں کا تعین کرنے کے لیے یروشلم کے پہاڑوں میں لگنے والی آگ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یروشلم کے پہاڑوں میں پھیلتی ہوئی آگ کے نتیجے میں اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے متعدد یورپی ملکوں سے یروشلم میں آگ سے نمٹنے میں مدد کی اپیل کردی ہے۔ ءتوقع ہے بین الاقوامی امدادی کارروائیاں شروع ہو جائیں گی۔ فرانسیسی صدر میکرون نے جمعرات کو یروشلم شہر کے لیے خطرناک سمجھی جانے والی تباہ کن آگ کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ اپنے ملک کی یکجہتی کا اظہار کیا۔ میکرون اس بحران سے نمٹنے میں اسرائیل کو مادی مدد فراہم کرنے کے لیے پیرس کی تیاری سے بھی آگاہ کیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے فوج کی کمان کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھڑکتی ہوئی آگ سے نمٹنے میں فائر فائٹنگ ایجنسیوں کی مدد کے لیے فوجیوں کو تعینات کرے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے پہلے خبردار کیا تھا کہ یروشلم کے قریب بھڑکتی ہوئی جنگل کی آگ شہر تک پہنچ سکتی ہے۔ بعد ازاں نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ اٹلی اور کروشیا سے تین فائر فائٹنگ طیارے جلد اسرائیل پہنچیں گے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ سپین سے دو اور فرانس سے ایک فائر فائٹنگ طیارہ پہنچ چکا ہے۔ رومانیہ کی جانب سے بھی مدد فراہم کی گئی ہے۔
Source: social media
جو ملک ایران سے تیل خریدے گا اس پر پابندیاں لگائیں گے، ٹرمپ
صدیوں پرانی روایت ترک، نئے پوپ کے لیے 3 جبوں کی سلائی کو روک دیا گیا
شام میں صحنایا کے میئر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا
اسرائیل میں جنگلات کی آگ بے قابو، 13 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے: نیتن یاہو
پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کا ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز پر انڈین گانے نہ چلانے کا فیصلہ
پاکستان :سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایک ماہ کے لیے کراچی اور لاہور کے چند فضائی روٹس کو محدود کرنے کا فیصلہ
غزہ کیلئے امدادی سامان اور رضاکاروں کو لیجانے والے بحری جہاز پر بین الاقوامی سمندری راستے میں بمباری
اسرائیلی فوج کی غزہ کے تین مقامات پر بمباری، 30 سے زائد فلسطینی شہید
صدارتی محل کے قریب اسرائیلی بمباری شام کی خود مختاری پر حملہ ہے: ایوان صدر
برطانوی شاہی خاندان: شہزادہ ہیری حکومت کے خلاف مقدمہ ہار گئے
اسرائیلی تاریخ کی سب سے بڑی آگ لگانے کے الزام میں 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا
چین کا ایئر لائن کمپنیوں کو بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا حکم
ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں مہنگائی کم کرنے میں کامیاب
امریکا کا چین کو تنہا کرنے کے لیے ٹیرف مذاکرات کے استعمال کا ارادہ