اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے تین مقامات پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ کے بیت لاہیا میں تعزیتی اجلاس کو بمباری کا نشانہ بنایا۔ بمباری میں 9 فلسطینی شہید جبکہ 12 زخمی ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق البریج کیمپ میں مکان پر اسرائیلی بمباری میں 9 فلسطینی شہید ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ شہر میں کھانا گھر کو بمباری کا نشانہ بنایا، جس کے باعث 5 فلسطینی شہید ہوئے۔ خان یونس میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے ایک بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شامی دارالحکومت دمشق پر بھی بمباری کی۔ عرب میڈیا کے مطابق فضائی بمباری صدارتی محل کے قریبی علاقہ پر کی گئی، شامی حکومت نے صدارتی محل کے قریب اسرائیلی بمباری کو ناقابل قبول قرار دیا۔
Source: social Media
شام: صدارتی محل کے قریب اسرائیلی حملہ
برطانوی شاہی خاندان: شہزادہ ہیری حکومت کے خلاف مقدمہ ہار گئے
صدارتی محل کے قریب اسرائیلی بمباری شام کی خود مختاری پر حملہ ہے: ایوان صدر
اسرائیلی فوج کی غزہ کے تین مقامات پر بمباری، 30 سے زائد فلسطینی شہید
غزہ کیلئے امدادی سامان اور رضاکاروں کو لیجانے والے بحری جہاز پر بین الاقوامی سمندری راستے میں بمباری
صدیوں پرانی روایت ترک، نئے پوپ کے لیے 3 جبوں کی سلائی کو روک دیا گیا
غزہ کیلئے امدادی سامان اور رضاکاروں کو لیجانے والے بحری جہاز پر بین الاقوامی سمندری راستے میں بمباری
اسرائیلی فوج کی غزہ کے تین مقامات پر بمباری، 30 سے زائد فلسطینی شہید
صدارتی محل کے قریب اسرائیلی بمباری شام کی خود مختاری پر حملہ ہے: ایوان صدر
برطانوی شاہی خاندان: شہزادہ ہیری حکومت کے خلاف مقدمہ ہار گئے
اسرائیلی تاریخ کی سب سے بڑی آگ لگانے کے الزام میں 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا
پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں، یورپین یونین
یمن: الحدیدہ میں راس عیسیٰ بندرگاہ پر امریکی کے نئے فضائی حملے
ایران روس یا امریکہ کو یورینیم منتقل کرنے کے لیے تیار ہے: رپورٹ