اسرائیل نے شام میں صدارتی محل کے قریب ڈرون حملہ کیا جس میں دمشق کے نواح میں شامی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حملے کو شامی صدر احمد الشارع کی عبوری حکومت کے لیے پیغام قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ دروز کمیونٹی کے خلاف کوئی خطرہ یا فورسز بھیجنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسرائیل نے شامی فورسز اور شام کی دروز کمیونٹی کے درمیان جھڑپوں کے بعد صدارتی محل کے قریب حملہ کیا ہے۔ آج ہونے والے اسرائیلی ڈرون حملے میں دمشق کے نواح میں شامی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل نے شامی حکام پر الزام عائد کیا ہے کہ شامی حکام ملک کی دروز کمیونٹی کو فرقہ وارانہ تشدد سے بچانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ آج دمشق میں صدارتی محل کے قریب ہونے والا حملہ گزشتہ سات دنوں میں ہونے والا اپنی نوعیت کا دوسرا اسرائیلی حملہ ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے بے گھر فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کھانے پینے کے سامان اور امداد کی بندش تیسرے ماہ میں داخل ہوگئی ہے جس سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
Source: social media
مالٹا کے حکام ڈرون حملے کے شکار بحری جہاز تک رسائی نہیں دے رہے: این جی او
ڈھاکہ میں مذہبی جماعتوں کی تاریخی ریلی، ہزاروں افراد کی شرکت
ڈونلڈ ٹرمپ سے خوفزدہ امریکی شہری ملک چھوڑنے پر مجبور
میرا جانشین بننے کے لیے جے ڈی وینس بہترین انتخاب ہیں: ٹرمپ کا اعلان
امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو جوابی وار کریں گے، ایران
مسجد الحرام میں عازمین حج کی آمد شروع
امریکی مداخلت اور خود مختاری پر سمجھوتا قبول نہیں، میکسیکو کی صدر کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب
’حملے کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے‘: پاکستانی وزیراطلاعات
گولانی بریگیڈ کے فوجی سات اکتوبر کو بھاگ نکلے تھے، یہ سب سے بڑی ناکامی ہے : اسرائیل
یمن سے داغے گئے میزائل کے گرنے کے بعد اسرائیلی ایئرپورٹ بند
پاکستانی حکومت میں گھبراہٹ، صدر زرداری نے قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس کیا طلب
"دل میں اکثر کسی کو مارنے کی خواہش ہوتی ہے": ہمیشہ پُر سکون نظر آنے والے ولادیمیر پوتین
القسام بریگیڈز نے دو اسرائیلی دھماکوں میں بچ جانے والے زخمی یرغمالی کی ویڈیو جاری کردی
شام پر صیہونیوں کے اسرائیل کے حملے کھلی جارحیت ہے:حزب اللہ لبنان