مسجد الحرام میں عازمین حج کی آمد شروع ہوگئی، وزٹ ویزا رکھنے والوں کی مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات میں رہائش پر پابندی عائد کردی گئی۔ سعودی حکام کے مطابق مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات میں رہائش پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔ سعودی وزارت داخلہ نے ان ہدایات سے متعلق مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبر دار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ قومی حج فضائی آپریشن کے آغاز کے سلسلے میں پہلی پرواز اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہوئی۔ حکام نے کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 7 خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز تیار کیے گئے ہیں۔
Source: social media
میرا جانشین بننے کے لیے جے ڈی وینس بہترین انتخاب ہیں: ٹرمپ کا اعلان
صدر ٹرمپ کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، گفتگو کو تعمیری قرار دیدیا
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 19 افراد ہلاک: شہری دفاع
یمن : ایک رات میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 29 امریکی فضائی حملے
ڈونلڈ ٹرمپ سے خوفزدہ امریکی شہری ملک چھوڑنے پر مجبور
مالٹا کے حکام ڈرون حملے کے شکار بحری جہاز تک رسائی نہیں دے رہے: این جی او