غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا ہے کہ پیر کو علی الصبح جنگ زدہ فلسطینی علاقے کے شمال میں دو اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے کہا، "غزہ شہر کے شمال مغرب میں تین اپارٹمنٹس پر اسرائیلی حملے کے بعد ہماری ٹیموں کو 15 شہداء اور 10 زخمی ملے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ شمال مغرب میں بیت لاہیا شہر میں ایک مکان پر حملے میں چار دیگر افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔
Source: social media
میرا جانشین بننے کے لیے جے ڈی وینس بہترین انتخاب ہیں: ٹرمپ کا اعلان
صدر ٹرمپ کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، گفتگو کو تعمیری قرار دیدیا
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 19 افراد ہلاک: شہری دفاع
یمن : ایک رات میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 29 امریکی فضائی حملے
ڈونلڈ ٹرمپ سے خوفزدہ امریکی شہری ملک چھوڑنے پر مجبور
مالٹا کے حکام ڈرون حملے کے شکار بحری جہاز تک رسائی نہیں دے رہے: این جی او