International

اسرائیل: الحدیدہ کی بندرگاہ مکمل طور پر تباہ کر دی ہے

اسرائیل: الحدیدہ کی بندرگاہ مکمل طور پر تباہ کر دی ہے

اسرائیل نے یمن میں حوثی گروپ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔ ایک اسرائیلی عہدیدار نے الحدیدہ کی بندرگاہ پر تقریباً 48 سے 50 بم گرانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس بمباری سے بندرگاہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ بندرگاہ کو بہت سخت ضرب لگائی گئی ہے۔ وہاں حوثیوں کی ایک اہم فیکٹری کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ اخبار ’’ یدیعوت احرونوت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسی طرح انہوں نے واضح کیا کہ یمن میں اسرائیلی آپریشن ختم ہو چکا ۔ دوسری طرف "العربیہ" کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ الحدیدہ پر حملوں میں 30 سے زائد اسرائیلی طیاروں نے حصہ لیا۔ اس کے باوجود دیگر اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بندرگاہ کو شدید فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا لیکن وہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئی۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے اعلان کیا کہ ہماری افواج نے یمن میں حوثیوں کے حالیہ حملوں کے جواب میں ان کے کئی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ ادرائی نے ’’ ایکس‘‘ پر کہا ہم نے الحدیدہ کی بندرگاہ میں حوثیوں کے اہم بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے۔ محافظہ کے مشرق میں واقع "باجیل" سیمنٹ فیکٹری کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ یہ فیکٹری گروپ کے لیے اہم تھی۔ ویب سائٹ ’’ ایکسیوس‘‘ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ یمن میں اسرائیلی فضائی حملے واشنگٹن کے ساتھ رابطہ کاری کے بعد کیے گئے۔ لیکن امریکی محکمہ دفاع "پینٹاگون" کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے آج حوثیوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں حصہ نہیں لیا۔ وزیراعظم بنجمن بنیامین نیتن یاہو نے اپنی سکیورٹی ٹیم کے ساتھ وزارت دفاع کی عمارت سے حملوں کی نگرانی کی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments