امریکہ نے یمن میں حوثیوں کے خلاف اپنے فضائی حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ العربیہ کے ذرائع کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب امریکہ نے یمن کے پانچ مختلف صوبوں میں حوثی ٹھکانوں پر 29 فضائی حملے کیے۔ ذرائع کے مطابق ان حملوں میں الحدیدہ صوبے کی رأس عیسیٰ بندرگاہ اور کمران جزیرے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جو الصلیف کے علاقے میں واقع ہیں۔ اسی طرح جنوبی صنعاء میں امریکی فضائی حملوں میں حوثی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ العربیہ کے ذرائع کے مطابق السواد کے فوجی کیمپ میں حوثیوں کے اسلحے کے گوداموں پر تین حملے کیے گئے۔ ان کے نتیجے میں دار الحکومت صنعاء زور دار دھماکوں سے لرز اٹھا۔ مزید برآں، امریکی لڑاکا طیاروں نے صنعاء کے مغرب میں واقع بنی مطر ضلع میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر چھ فضائی حملے کیے۔ حوثی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت صنعاء کی شارع الأربعین پر امریکی بم باری کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوئے۔ ادھر، صعدہ شہر کے مشرقی علاقوں میں بھی امریکی طیاروں نے حوثی اہداف پر تین حملے کیے۔ درجنوں حملے واضح رہے کہ یہ کشیدگی اُس وقت سے جاری ہے جب 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل کی غزہ پٹی سے ملحقہ بستیوں اور فوجی اڈوں پر حملہ کیا، جس کے بعد اسرائیل نے غزہ پر بھرپور جنگ مسلط کر دی۔ اس جنگ کے بعد ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر درجنوں حملے کیے۔ حوثیوں کا دعویٰ رہا ہے کہ یہ بحری جہاز اسرائیل کے لیے سامان لے جا رہے تھے۔ حوثیوں نے کئی بار اسرائیل کی جانب میزائل اور ڈرون بھی فائر کرنے کا اعلان کیا۔ تاہم انھوں نے 19 جنوری 2025 کو غزہ میں جنگ بندی کے آغاز پر اپنے حملے روک دیے تھے۔ بعد ازاں 18 مارچ کو اسرائیل کی جانب سے دوبارہ جنگ شروع ہونے پر ان حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ15 مارچ 2025 کے بعد سے امریکہ نے یمن میں حوثیوں کے خلاف تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فضائی حملے شروع کیے۔ حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو کئی بار نشانہ بنایا ہے۔ 29 اپریل کو امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان) نے اعلان کیا کہ امریکہ 15 مارچ سے اب تک یمن میں حوثیوں کے 1000 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنا چکا ہے۔
Source: social media
میرا جانشین بننے کے لیے جے ڈی وینس بہترین انتخاب ہیں: ٹرمپ کا اعلان
صدر ٹرمپ کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، گفتگو کو تعمیری قرار دیدیا
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 19 افراد ہلاک: شہری دفاع
یمن : ایک رات میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 29 امریکی فضائی حملے
ڈونلڈ ٹرمپ سے خوفزدہ امریکی شہری ملک چھوڑنے پر مجبور
مالٹا کے حکام ڈرون حملے کے شکار بحری جہاز تک رسائی نہیں دے رہے: این جی او