امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ واشنگٹن سے صدر ٹرمپ کے بیان کے مطابق ترک صدر سے ٹیلیفون پر بات کی ہے، صدر اردوان سے یوکرین، شام اور غزہ جنگ پر بات کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اردوان سے بہت اچھی اور تعمیری گفتگو ہوئی، اردوان نے مجھے ترکیہ مدعو کیا، اردوان خود بھی واشنگٹن آئیں گے۔ ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر اردوان نے امریکا کی ایران مذاکرات اور یوکرین امن کوششوں کی حمایت کی۔ ترک صدارتی دفتر نے مزید کہا کہ صدر اردوان نے امریکا سے دفاعی صنعت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات کی۔
Source: social Media
میرا جانشین بننے کے لیے جے ڈی وینس بہترین انتخاب ہیں: ٹرمپ کا اعلان
صدر ٹرمپ کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، گفتگو کو تعمیری قرار دیدیا
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 19 افراد ہلاک: شہری دفاع
یمن : ایک رات میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 29 امریکی فضائی حملے
ڈونلڈ ٹرمپ سے خوفزدہ امریکی شہری ملک چھوڑنے پر مجبور
مالٹا کے حکام ڈرون حملے کے شکار بحری جہاز تک رسائی نہیں دے رہے: این جی او