International

امریکہ گرفتار فلسطینی طالب علم محمود خلیل کو ملک بدر کر سکتا ہے، عدالت کا فیصلہ

امریکہ گرفتار فلسطینی طالب علم محمود خلیل کو ملک بدر کر سکتا ہے، عدالت کا فیصلہ

امریکہ میں امیگریشن جج نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کولمبیا یونیورسٹی کے طالب علم اور فلسطینی کارکن محمود خلیل کو ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے فاکس نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسسٹنٹ چیف امیگریشن جج جیمی کومنز نے کہا ہے کہ حکومت نے اُن تقاضوں کو پورا کر لیا ہے جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس کے پاس محمود خلیل کو ملک بدر کرنے کی ٹھوس وجوہات ہیں۔ امریکن سول لبرٹیز یونین نے ایک بیان میں کہا کہ ایک امیگریشن جج نے آج کی سماعت کے فوراً بعد فیصلہ دیا کہ محمود خلیل کو امریکی امیگریشن قانون کے تحت ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔ عدالت کو لکھے گئے خط میں، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اصرار کیا تھا کہ محمود خلیل کے ایکٹیو ازم سے واشنگٹن کی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تاہم، انہوں نے باضابطہ طور پر اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ الجزائر میں پیدا ہونے والے فلسطینی طالب علم حماس سے منسلک ہیں۔ خط میں مبینہ طور پر ’یہود مخالف مظاہروں اور خلل ڈالنے والی سرگرمیوں میں محمود خلیل کی شرکت اور کردار کا حوالہ دیا گیا ہے جو امریکہ میں یہودی طلباء کے لیے ناسازگار ماحول کو فروغ دیتے ہیں۔ خط میں کسی مبینہ جرم کا کوئی حوالہ نہیں دیا گیا۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کے طالب علم محمود خلیل کو ایک ماہ قبل نیویارک میں امیگریشن کے اہلکاروں نے 1,200 میل دور دیہی علاقے لوزیانا کے حراستی مرکز میں منتقل کر دیا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس نے 1952 کے ایک قانون کے تحت محمود خلیل کی ملک بدری کا حکم دیا ہے۔ یہ قانون وزیر خارجہ کو کسی بھی ایسے شخص کی مستقل رہائش منسوخ کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس کے بارے میں وہ فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ امریکی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ امریکی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلسطین کے حامی محمود خلیل کو ملک سے اس لیے بھی بےدخل کر دینا چاہیے کیونکہ انہوں نے اپنی ویزا درخواست میں اس بات کو چُھپایا کہ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی فلسطینی امدادی ایجنسی کے لیے کام کیا۔ انہوں نے اپنی درخواست میں یہ بھی نہیں بتایا کہ وہ بیروت میں برطانوی سفارت خانے میں شام کے دفتر کے لیے کام کرتے تھے اور وہ کولمبیا یونیورسٹی اپتھائیڈ ڈائیوسٹ گروپ کے رُکن تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments