International

’حملے کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے‘: پاکستانی وزیراطلاعات

’حملے کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے‘: پاکستانی وزیراطلاعات

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ جو آج (اتوار) ڈائیریکٹر جنرل آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف کے ساتھ تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال کے تناظر میں بریفنگ دیں گے نے کہا ہے کہ انڈیا ایک مکار دشمن ہے اور اس کی طرف سے ابھی حملے کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔ انھوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں انڈیا کے حملے کے خطرے سے متعلق بات کی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ انھوں نے انڈیا کی طرف سے ممکنہ حملے سے متعلق چند گھنٹے کی ڈیڈلائن دی تھی کہ اتنے وقت میں حملہ ہو سکتا ہے تو کیا ابھی بھی یہ خطرہ موجود ہے اس پر عطا تارڑ نے کہا کہ انڈیا بہت مکار ہے اور وہ کسی بھی وقت کچھ کر سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ہر طرح سے انڈیا کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ ان کے مطابق اس مرتبہ اگر انڈیا نے حملے کی کوشش کی تو فینٹیسٹک چائے نہیں بلکہ مار پڑے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments