ایران کے وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ نے کہا ہے کہ امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو ایران جوابی حملہ کرے گا۔ اپنے بیان میں عزیز ناصر زادہ نے کہا کہ امریکا یا اسرائیل نے پہل کی تو ان کے مفادات، فورسز اور بیسز کو جب اور جہاں ضرورت ہوگی نشانہ بنایا جائے گا۔ یمن سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حملے کے جواب میں حوثیوں کے ایرانی دہشت گرد آقاؤں کو اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یمن سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے بن گوریان ہوائی اڈے پر راکٹ حملہ ہوا جس کے باعث کئی پروازیں معطل کردی گئیں۔
Source: social media
میرا جانشین بننے کے لیے جے ڈی وینس بہترین انتخاب ہیں: ٹرمپ کا اعلان
صدر ٹرمپ کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، گفتگو کو تعمیری قرار دیدیا
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 19 افراد ہلاک: شہری دفاع
یمن : ایک رات میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 29 امریکی فضائی حملے
ڈونلڈ ٹرمپ سے خوفزدہ امریکی شہری ملک چھوڑنے پر مجبور
مالٹا کے حکام ڈرون حملے کے شکار بحری جہاز تک رسائی نہیں دے رہے: این جی او