روسی صدر "ولادیمیر پوتین" جو ہمیشہ پرسکون، متوازن اور سنجیدہ انداز میں جلوہ گر ہوتے ہیں، نے ایک ایسا انکشاف کیا ہے جو ان کی شخصیت کے اس پہلو کو جھٹلاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ "ظاہری سرد مزاج کے باوجود ان کے دل میں اکثر کسی کو "پٹائی" کی خواہش جاگتی ہے، تاہم وہ ہمیشہ خود پر قابو پانے میں کامیاب رہے ہیں"۔ پوتین نے یہ بات روسی صحافی "پاول زاروبین" کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہی، جو دستاویزی فلم "روس، کریملن، پوتین: 25 سال" کے لیے ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا: "ہاں، اکثر دل چاہتا ہے کہ کسی کو ماروں، لیکن میں اس خواہش پر قابو پا لیتا ہوں۔" اسی گفتگو کے دوران پوتین نے دعویٰ کیا کہ 25 سالہ اقتدار میں انہوں نے کبھی پچھتاوا محسوس نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ "میں نے کبھی پشیمان نہیں ہویا کہ میں روس کا صدر کیوں بنا"۔ یہ انکشافات اس وقت منظرِ عام پر آئے جب روس میں "یومِ فتح" کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس موقع پر مذکورہ فلم "رشیا-1" چینل پر نشر کی جائے گی۔ خیال رہے کہ سات مئی ولادیمیر پوتین کے لیے ایک علامتی اور یادگار دن ہے۔ یہی وہ تاریخ ہے جب انہوں نے پہلی بار سال 2000 میں روس کی صدارت سنبھالی۔ وقفے کے بعد وہ دوبارہ اسی تاریخ کو 2012 میں صدر بنے۔ ولادیمیر پوتین 7 اکتوبر 1952ءکو سینٹ پیٹرزبرگ(سابقہ لینن گراڈ) میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے لینن گراڈ یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کی اور پھر سولہ سال تک سوویت خفیہ ایجنسی KGB میں بطور افسر خدمات انجام دیں، جہاں وہ لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے تک پہنچے۔ بعدازاں 1991 میں انہوں نے انٹیلیجنس سروس سے استعفیٰ دے کر سیاست میں قدم رکھا۔
Source: social media
شام پر صیہونیوں کے اسرائیل کے حملے کھلی جارحیت ہے:حزب اللہ لبنان
حساس موقع پر امریکی وزیر دفاع کا تل ابیب کا دورہ متوقع
بحر ہند اور بحرالکاہل میں چین کا رویہ جارحانہ،تائیوان پر ممکنہ محاصرہ خارج از امکان نہیں
امریکی مداخلت اور خود مختاری پر سمجھوتا قبول نہیں، میکسیکو کی صدر کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب
القسام بریگیڈز نے دو اسرائیلی دھماکوں میں بچ جانے والے زخمی یرغمالی کی ویڈیو جاری کردی
"دل میں اکثر کسی کو مارنے کی خواہش ہوتی ہے": ہمیشہ پُر سکون نظر آنے والے ولادیمیر پوتین
برطانوی پولیس نے ’دہشت گردی کے شبے میں‘ پانچ افراد گرفتار کر لیے
پاکستان کا 450 کلومیٹر رینج کے حامل میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ
ٹرمپ نے چین کی کم مالیت والی ’بے وقعت‘ درآمدی اشیا پر بھی ٹیکس عائد کردیا
جرمنی میں دائیں بازو کی تنظیم کو سرکاری طور پر انتہاپسند قرار دیدیا گیا
صرف 3 دن؟ زیلنسکی نے پیوٹن کی امن پیشکش کو مسترد کر دیا
ٹک ٹاک کے ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی، چین کا سخت ردعمل سامنے آگیا
یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا کا روس پر نئی پابندیوں کا منصوبہ
پاکستان نے اپنی بندرگاہ پر انڈین پرچم بردار جہازوں کا داخلہ بند کر دیا