امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کی ممکنہ برطرفی کی خبروں کے پس منظر میں جن پر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ایران کے خلاف عسکری حکمت عملی پر ہم آہنگی کا الزام ہے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ ایک اہم موقع پر اسرائیل کا دورہ کرنے والے ہیں۔ دو اسرائیلی حکام کے مطابق پیٹ ہیگستھ 12 مئی کو تل ابیب پہنچیں گے، جس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ دورے سے قبل اہم دفاعی و سیاسی مشاورت ہے۔ یہ ان کا بہ طور وزیر دفاع اسرائیل کا پہلا دورہ ہوگا۔ اس دورے میں وہ اپنے اسرائیلی ہم منصب یسرائیل کاٹس اور وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد وہ سعودی عرب میں صدر ٹرمپ کے ساتھ شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان ایران سے نمٹنے کی حکمت عملی پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔ اسرائیل فوری طور پر ایران کی ایٹمی تنصیبات پر عسکری کارروائی کا حامی ہے، جب کہ صدر ٹرمپ مرحلہ وار دباؤ کی پالیسی کے تحت پہلے سفارتی بات چیت اور اقتصادی پابندیوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ یمن میں حوثیوں کے خلاف امریکی فوجی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا دورہ مشرق وسطیٰ 13 سے 16 مئی تک سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا ہوگا۔
Source: social media
شام پر صیہونیوں کے اسرائیل کے حملے کھلی جارحیت ہے:حزب اللہ لبنان
حساس موقع پر امریکی وزیر دفاع کا تل ابیب کا دورہ متوقع
بحر ہند اور بحرالکاہل میں چین کا رویہ جارحانہ،تائیوان پر ممکنہ محاصرہ خارج از امکان نہیں
امریکی مداخلت اور خود مختاری پر سمجھوتا قبول نہیں، میکسیکو کی صدر کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب
القسام بریگیڈز نے دو اسرائیلی دھماکوں میں بچ جانے والے زخمی یرغمالی کی ویڈیو جاری کردی
"دل میں اکثر کسی کو مارنے کی خواہش ہوتی ہے": ہمیشہ پُر سکون نظر آنے والے ولادیمیر پوتین
یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا کا روس پر نئی پابندیوں کا منصوبہ
پاکستان نے اپنی بندرگاہ پر انڈین پرچم بردار جہازوں کا داخلہ بند کر دیا
جنگل کی سیر کرتے ہائیکرز کے ہاتھ کروڑوں کی مالیت کا خزانہ لگ گیا
برطانوی پولیس نے ’دہشت گردی کے شبے میں‘ پانچ افراد گرفتار کر لیے