International

پاکستان نے اپنی بندرگاہ پر انڈین پرچم بردار جہازوں کا داخلہ بند کر دیا

پاکستان نے اپنی بندرگاہ پر انڈین پرچم بردار جہازوں کا داخلہ بند کر دیا

پاکستان کی وزارت بحری امور نے اس نئی پابندی کا نوٹیفیکشن جاری کیا ہے۔ وزارت بحری امور نے اپنے نوٹیفیکشن میں کہا ہے کہ ’پڑوسی ملک کے ساتھ بحری امور میں ہونے والے کچھ تازہ واقعات کے بعد پاکستان اپنی بحری سالمیت، معاشی مفاد اور قومی سلامتی کے پیش نظر کچھ اقدامات اٹھا رہا ہے۔‘ ان اقدامات کی تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ ’کوئی بھی انڈین جھنڈا بردار جہاز پاکستانی بندرگاہ پر آ سکتا ہے نہ ہی کوئی پاکستانی جہاز انڈین بندرگاہ کا رخ کرے گا۔‘ ’کسی بھی چھوٹ یا رعایت کا فیصلہ کیس ٹو کیس جانچ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔‘ واضح رہے کہ گزشتہ 22 اپریل کو کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے 26 افراد کے ہلاکت کے بعد سے انڈیا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔ اس واقعے کے بعد انڈیا نے پاکستان پر کئی طرح کی پابندیاں عائد کر دی تھیں جن میں سفارتی عملے میں کمی، فوجی اتاشیوں کی واپسی اور پاکستانی شہریوں کو ملک سے نکل جانے کے حکم جیسے اقدامات شامل تھے۔ اس کے ردعمل میں پاکستان نے بھی کم و بیش ایسی ہی پابندیاں انڈیا پر عائد کی تھیں اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی ایئرلائنز کے لیے اپنی اپنی فضائی حدود بھی بند کر دی تھیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز (سنیچر کو) انڈیا نے پاکستان کے خلاف اقدامات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے پڑوسی ملک سے تمام اشیاء کی براہِ راست اور بالواسطہ درآمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments