مسجد نبوی ﷺ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کا شرف حاصل کرنے والے حجاج کی آمد ورفت کا سلسلہ جاری ہے۔انتظامیہ نے زائرین کے رش کو منظم انداز میں سنبھالنے کے لیے جنرل اتھارٹی برائے حرم نبوی ﷺ نے اپنی مربوط حکمتِ عملی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ اس کا مقصد نمازیوں اور زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنانا، داخلے و اخراج کے عمل کو رواں رکھنا اور رش یا بھگدڑ سے بچاؤ کو یقینی بنانا ہے۔ منصوبے کے تحت نماز کے اوقات سے قبل ہی نماز کی جگہوں کو مکمل طور پر تیار کر لیا جاتا ہے تاکہ زائرین کے لیے سہولت ہو۔ نمازیوں کو مقررہ مقامات کی طرف رہنمائی فراہم کی جاتی ہے اور مسجد اور اس کے صحن میں سو سے زائد راستوں پر بیٹھنے یا نماز پڑھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ آمد و رفت میں رکاوٹ نہ آئے اور کسی بھی قسم کی انسانی بھیڑ سے بچا جا سکے۔ اس حکمتِ عملی میں آپریشنز سینٹر کے ساتھ براہِ راست اور مسلسل رابطہ رکھا جاتا ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر ہم آہنگی بھی شامل ہے، تاکہ ہر صورتحال کا فوری اور مؤثر جواب ممکن ہو۔ ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ ان تمام اقدامات کا مقصد زائرین کے لیے ایک محفوظ اور منظم ماحول فراہم کرنا ہے، جہاں وہ سکون اور روحانیت کے ساتھ اپنی عبادات ادا کر سکیں۔ یہ تمام کوششیں قیادت کی ہدایات کے تحت انجام دی جا رہی ہیں، جو مملکت کی حرمین شریفین اور ان کے زائرین کی خدمت سے متعلق عظیم ذمہ داری کا مظہر ہیں۔
Source: social media
حملے بند نہ ہوئے تو محاصرے کا سامنا کرنا پڑے گا: اسرائیلی وزیر کا حوثیوں کو انتباہ
غزہ جانے والی امدادی کشتی کا معاملہ: گریٹا تھنبرگ کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے تل ابیب ائیرپورٹ روانہ کر دیا گیا
ایران کے اہم جوہری مقامات سے متعلق بڑا انکشاف
آسٹریا: ہائی اسکول میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک ہوگئے
امریکا سے جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کو ہوگا، ایران
ایران نے داعش کے نو مجرمان کو پھانسی دے دی
شاہ برطانیہ نے لندن کے مسلمان میئر کو بڑے خطاب سے نواز دیا
غزہ میں اسرائیلی جنگ تشویشناک ہے : برطانوی وزارت خارجہ کے 300 حکام کا انتباہ
برطانیہ کا دو سینیر اسرائیلی وزراء بن گویر اور سموٹریچ پر پابندیوں کا اعلان
امریکہ اور اسرائیل جوہری مذاکرات کو' ٹریپ' بنانےکامنصوبہ بنا رہے ہیں:ایرانی ارکان پارلیمنٹ
اقوامِ متحدہ کے ماہرین کااسرائیل پرغزہ کےسکولوں، مذہبی مقامات پرحملوں میں ’تباہی‘ کاالزام
اسرائیل نے غزہ کے لیے امدادی کشتی لے جانے پر اغوا کر لیا : گریٹا تھنبرگ
غزہ جانے والے سینکڑوں انسانی حقوق کارکنوں کا قافلہ تیونس سے لیبیا میں داخل
اسرائیلی وزیرِاعظم کا ’محتاط‘ انداز میں قیدیوں کی رہائی پر ’پیش رفت‘ کا دعویٰ